• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی: اغوا کاروں نے ناکامی پر بچی کو آگ لگادی

شائع January 29, 2017

راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان نے 6 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر بچی کو ہی آگ لگاکر فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ امرال میں 6 سالہ ارم کو 5 نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے باہر ہی سے اغواء کرنے کی کوشش کی، جس پر بچی نے شور مچانا شروع کیا۔

بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ملزمان بچی کو آگ لگاکر فرار ہوگئے، جسے والدین نے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا۔

بچی کے والد آصف خان کے مطابق بچی کا 35 سے 40 فیصد جسم جھلس چکا ہے، بچی کی زندگی بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 3 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر اغوا کاروں کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم بچی کو آگ کس نے لگائی اس حوالے سے مکمل تفتیش کی جائے گی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جھلسنے والی بچی ارم کے والد آصف نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان ان کے گھر کے دروازے پر ہی بچی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، انہوں نے اس حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے بتایا کہ اسے 5 نامعلوم ملزمان نے اغواء کرنے کی کوشش کی اور شور مچانے پر ملزمان نے اسے آگ لگادی۔


کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024