• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دیوار کی تعمیر: ٹرمپ اور میکسیکو کے صدر میں رابطہ

شائع January 28, 2017

واشنگٹن: نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اعلان اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی صدر اور میکسیکن صدر اینریکے پینا نیتو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق اس فون کال کا دورانیہ ایک گھنٹے کے قریب تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے ٹرمپ اور میکسیکن صدر کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات متوقع تھی تاہم میکسیکو کے صدر نے جمعرات (26 جنوری) کو اپنا دورہ اچانک منسوخ کردیا۔

دورے کی منسوخی کا اعلان اُس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کا حکم دیتے ہوئے اس کی تعمیر کے لیے میکسیکو سے اخراجات وصول کرنے کی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر،ٹرمپ نے دستخط کردیئے

امریکی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات، میکسیکو کی درآمدات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرکے وصول کیے جائیں یا دیگر ممالک، جن کے ساتھ امریکا تجارتی خسارے میں ہے، کی درآمدات پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے۔

تاہم بعد میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس پیشکش کو دیوار کی تعمیر پر آنے والے اخراجات کی وصولی کا ایک ممکنہ آپشن قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور میکسیکو کے درمیان 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوتی ہے اور مہاجرین سے لے کر اہم ماحولیاتی معاملات پر دونوں ممالک میں تعاون ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 جنوری کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کی اجازت دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024