• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'طیفا اِن ٹربل': مایا علی کی بھی ڈیبیو پاکستانی فلم

شائع January 28, 2017
مایا علی  —۔فائل فوٹو
مایا علی —۔فائل فوٹو

مایا علی کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور اب بہت جلد وہ بڑی اسکرین پر بھی نظر آئیں گی۔

گذشتہ روز علی ظفر نے ٹوئٹر پر اس بات کا علان کیا کہ ان کی آنے والی فلم 'طیفا اِن ٹربل' میں مرکزی کردار مایا علی کریں گے۔

دوسری جانب مایا علی نے بھی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں یہ جملہ تحریر نظر آیا، 'مہربانی کرکے ٹریننگ بند کردیں'۔

ویڈیو کے ساتھ مایا نے اس بات کا اعلان کیا، 'میں نے اپنے پسندیدہ اداکار علی ظفر کے مدمقابل اپنی پہلی فلم سائن کرلی ہے، جس کی ہدایات احسن رحیم دیں گے'۔

ساتھ ہی انھوں نے لکھا، 'طیفا! آپ مشکل میں ہیں'۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں علی ظفر نے بھی ٹوئٹر پر اپنی فلم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا 'ٹریننگ کا آغاز کردیا جائے'۔

'طیفا اِن ٹربل' علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہے، جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:'طیفا اِن ٹربل': علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم

علی ظفر بولی وڈ کی تو کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم پاکستان میں یہ ان کی پہلی فلم ہوگی، ایکشن اور کامیڈی پر مبنی اس فلم کی پروڈکشن لائٹ اِنگل کمپنی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی ڈیبیو پاکستانی فلم 'طیفا اِن ٹربل' احس رحیم کی بھی بطور ڈائریکٹر ڈیبیو فلم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024