• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مہمند ایجنسی: افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار زخمی

شائع January 28, 2017

پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں واقع سیکیورٹی چیک پوسٹ پر افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجسنی کی تحصیل صافی میں واقع چرتنہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا، تاہم فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی اور حملے کو پسپا کردیا۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی کہ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں کتنے دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے، حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں:مہمند ایجنسی: 4 افغان ’دہشت گرد‘ ہلاک

مہمند ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے.

پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

مہمند ایجنسی کے ساتھ واقع خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024