• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فیڈرر، ولیمز سسٹرز آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

شائع January 26, 2017
وینس ولیمز آسٹریلین اوپن کا سیمی فائنل جیتنے پر خوشی سے نہال نظر آ رہی ہیں— فوٹو: اے پی
وینس ولیمز آسٹریلین اوپن کا سیمی فائنل جیتنے پر خوشی سے نہال نظر آ رہی ہیں— فوٹو: اے پی

میلبرن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر، سرینا اور وینس لیمز نے سیمی فائنل میں فتوحات حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ملیبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں وینس ولیمز کا سامنا ہم وطن کوکو وینڈ ویگے سے ہوا جہاں کوکو نے سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی اور ساتھ ساتھ ان تمام شائقین کی امیدیں بھی ماند پڑتی نظر آنے لگیں جو ولیمز سسٹرز کے درمیان فائنل کی راہ دیکھ رہے تھے۔

دوسرے سیمی فائنل کے اختتام پر کرشیا کی مرجانا برونی امریکا کی سرینا ولیمز کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
دوسرے سیمی فائنل کے اختتام پر کرشیا کی مرجانا برونی امریکا کی سرینا ولیمز کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

تاہم تجربہ کار وینس نے میچ میں شاندار انداز میں کم بیک کیا اور 25 سالہ ہم وطن حریف کو دوسرے سیٹ میں دوسرے سیٹ میں 6-2 سے زیر کیا۔ تیسرے سیٹ میں سخت مقابلے کی امید تھی لیکن وینس نے 6-3 سے فتح اپنے نام کر کے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسرے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز نے توقعات کے مطابق یکطرفہ مقابلے میں فتح حاصل کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کی نظریں ساتویں آسٹریلین اوپن اور 23واں گرینڈ سلیم جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔

صرف 50 منٹ پر محیط دوسرے سیمی فائنل میں سرینا نے کروشیا کی مرجانا لوسک برونی کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔

یہ آٹھ سال میں پہلا موقع ہو گا کہ دونوں بہنیں گرینڈ سلیم کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی جبکہ مجموعی طور پر دونوں کے درمیان نواں گرینڈ سلیم فائنل ہو گا۔

مردوں کے مقابلوں میں 17 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر نے ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیے جانے والے ہم وطن اسٹان واورنکا کو زیر کر کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

روڈ لیور ارینا میں کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر تین اور سابق چیمپیئن کے درمیان پانچ سیٹ پر مبنی سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں بالآخر فیڈرر کی فتح ہوئی۔

فیڈرر ے پہلا سیٹ 7-5 اور پھر دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ کو یکطرفہ بنانے کی کوشش کی لیکن تیسرے سیٹ میں واورنکا نے بھرپور قوت سے واپسی کرتے ہوئے فیڈرر کو 6-1 سے آؤٹ کلاس کردیا۔

راجر فیڈرر اپنے ہم وطن سوئس اسٹار استان واورنکا کے خلاف ریٹرن شاٹ کھیلتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
راجر فیڈرر اپنے ہم وطن سوئس اسٹار استان واورنکا کے خلاف ریٹرن شاٹ کھیلتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

چوتھے سیٹ میں بھی واورنکا نے اپنی مجتمع رکھی اور 6-4 سیٹ جیت کر مقابلہ 2-2 سیٹ سے برابر کردیا۔

تاہم تین گھنٹے پانچ منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے کے آخری سیٹ میں فیڈرر نے اپنا تمام تر تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے 6-3 سے واورنکا کو زیر کیا اور سات سال بعد آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024