• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'رئیس' کے پاکستانی مداحوں کیلئے خوشخبری

شائع January 25, 2017
'رئیس' آج دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی — فوٹو/ فائل
'رئیس' آج دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم 'رئیس' آج ہندوستان، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ریلیز کردی گئی، تاہم اسے فی الحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

پاکستانی مداحوں کا یہی سوال ہے کہ آخر انہیں پاکستان میں 'رئیس' دیکھنے کا موقع کب ملے گا؟

مزید پڑھیں: شاہ رخ نے مجھے بگاڑ دیا ہے، ماہرہ خان

اور اب خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ہندوستانی فلموں کی پاکستان میں اسکریننگ کے حوالے سے ایک سمری جمع کروادی ہے اور امکان ہے کہ وزیراعظم جلد فلم 'رئیس' اور 'قابل' کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) جاری کردیں گے۔

تاہم ان فلموں کی پاکستان میں نمائش میں ابھی کچھ وقت مزید لگے گا۔

'ہم فلمز' سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر رکن نے ڈان امیجز کو بتایا کہ 'این او سی جاری ہونے کے بعد فلموں کی نمائش میں کم از کم دو دن مزید لگیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارتی فلموں پر پابندی مجبوری تھی'

فلم 'قابل' اور 'رئیس' کو ہم فلمز اور ایورریڈی پکچرز مشترکہ طور پر پاکستان میں ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی سینما مالکان نے بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی، یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا تھا، جب انڈین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی لگائی تھی۔

تاہم اب 'رئیس' اور 'قابل' کی پاکستان میں ریلیز کا فیصلہ ہونے کے بعد مزید بولی وڈ فلموں کی نمائش بھی متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024