• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm

سرفراز کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ

شائع January 25, 2017
سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکے تھے— فوٹو: اے ایف پی
سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکے تھے— فوٹو: اے ایف پی

کراچی: آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مایوس کن کارکردگی اور ٹیم کی شکست کے بعد اظہر علی قیادت کے منصب سے تو محروم ہو جائیں گے لیکن پاکستان کرکٹ نے انہیں مصباح الحق کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا قائد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی میں موجود باوثوق ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو تجویز پیش کی ہے کہ مارچ اپریل میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو قیادت سونپ دی جائے۔

انضمام نے اس کے ساتھ ساتھ مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد چیئرمین پی سی بی کو ٹیم میں چند بنیادی تبدیلیاں کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمرے کی ادائیگی کے سبب معین پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان سے ملاقات کر کے انہیں بورڈ کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

اس بات کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تجویز پیش کی جائے گی جبکہ تجربہ کار یونس کو بھی کہا جائے گا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 10ہزار رنز کی تکمیل کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیں۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ بورڈ نے مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور بھی سنبھالیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025