• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کااعلان

شائع January 24, 2017

پاکستان نے انڈیا میں ہونے والے دوسرے بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے محمد جمیل کو ٹیم کا کپتان اور انیس جاوید کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق ہیڈ کوچ، حبیب اللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کے منیجر ہوں گے جبکہ طاہر محمود بٹ کو ٹرینر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نئی دہلی میں ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں میزبان ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا، پاکستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیپال، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف دہلی میں 30 جنوری کو کھیلے گی۔

پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ٹیم کے انتخاب کی منظوری دے دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024