• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

'میسی سے بڑا فٹبالر رونالڈو ہے'

شائع January 24, 2017
فلپ اسکولری نے کہا کہ آئندہ دو سال میں نیمار دنیا کا بہترین فٹبالر بن جائے گا۔
فلپ اسکولری نے کہا کہ آئندہ دو سال میں نیمار دنیا کا بہترین فٹبالر بن جائے گا۔

برازیل کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کوچ و منیجر لوئز فلپ اسکولری نے کرسٹیانو رونالڈو کو لیونل میسی سے بہتر کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرتگالی اسٹرائیکر نے سخت محنت کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا۔

ایک انٹرویو میں دنیا کے دو بڑے کھلاڑیوں لیونل میسی اور رونالڈو کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ویسے تو دونوں کھلاڑی الگ الگ خصوصیات کے حامل ہیں لیکن میری نظر میں رونالڈو دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے۔

یاد رہے کہ فٹبال کی دنیا میں گزشتہ ایک دہائی سے یہ بحث جاری ہے کہ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو میں سے بڑا کھلاڑی کون ہے اور آج تک یہ بحث کسی منطقی انجام تک نہ پہنچ سکی۔

ارجنٹینا کے میسی اس وقت سب سے زیادہ پانچ بیلن ڈی اور جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں تو رونالڈو کو بھی چار بیلن ی اور ایوارڈ جیتنے کا شرف حاصل ہے۔

اسکولری نے کہا کہ رونالڈو نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور خود کو دنیا کا بہترین فٹبالر بنایا ہے اسی لیے وہ مختلف کھلاڑی ہے جبکہ میسی چیزوں کو بہت آسان کر کے کھیلتے ہیں اور بلا کے ذہین ہیں۔

برازیل کے سابق منیجر نے کہا کہ سخت محنت کو شعار بنانے پر وہ رونالڈو کو دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی مانتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے دو سال میں برازیل کے نیمار میسی اور رونالڈو کو دنیا کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے محروم کر دیں گے کیونکہ ان کا کھیل اس مقام تک پہنچ جائے گا جس معیار کا کھیل یہ دونوں آج کل کھیل رہے ہیں۔

چائنیز سپر لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے فلپ اسکولری نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو بارسلونا کے بجائے ریال میڈرڈ کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دیں گے کیونکہ بارسلونا کے مقابلے میں ریال میڈرڈ میرے طرز کی فٹبال کے زیادہ قریب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024