• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'طیفا اِن ٹربل': علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم

شائع January 21, 2017 اپ ڈیٹ January 28, 2017
'طیفا اِن ٹربل'علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی  — فوٹو/ فائل
'طیفا اِن ٹربل'علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی — فوٹو/ فائل

پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر بہت جلد اپنی پہلی پاکستانی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کے نام کا اعلان بھی کردیا۔

اس فلم کا نام 'طیفا اِن ٹربل' (teefa in trouble) رکھا گیا ہے، علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے نام کا اعلان کرنے کے ساتھ ہدایت کار احسن رحیم کا ایک بیان بھی شیئر کیا، جس میں لکھا تھا کہ 'ٹریننگ کا آغاز کردیا جائے'۔

خیال رہے کہ علی ظفر بولی وڈ کی تو کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم پاکستان میں یہ ان کی پہلی فلم ہوگی، ایکشن اور کامیڈی پر مبنی اس فلم کی پروڈکشن لائٹ اِنگل کمپنی کررہی ہے۔

اس سے قبل ڈان امیجز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار احسن رحیم نے علی ظفر کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 'علی ظفر فلم کے اس کردار میں بخوبی فٹ ہوگئے، ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے، علی کو اسکرپٹ بے حد پسند آیا، جس کے بعد یہ فلم سائن کی گئی'۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی ڈیبیو پاکستانی فلم 'طیفا اِن ٹربل' احس رحیم کی بھی بطور ڈائریکٹر ڈیبیو فلم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024