• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل سے ملیے

شائع January 19, 2017
بولی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ کے ہمشکل حماد شعیب کا تعلق فیصل آباد سے ہے —۔
بولی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ کے ہمشکل حماد شعیب کا تعلق فیصل آباد سے ہے —۔

وہ پاکستانی جو بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے مداح ہیں اور ان سے ملاقات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن اب تک مل نہیں سکے ان کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں بھی ایک رنویر سنگھ موجود ہیں۔

ارے ارے پریشان مت ہوں، ہم رنویر سنگھ کے ہم شکل کی بات کر رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر آپ کو ایسا ہی لگے گا جیسے آپ رنویر سنگھ کو دیکھ رہے ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ حماد شعیب کی تصاویر دیکھ کر ہر کوئی یہی سمجھ رہا ہے جیسے وہ دوسرے رنویر سنگھ ہوں کیوں کہ وہ رنویر سنگھ سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔

ڈان امیجز نے سوشل میڈیا پر اچانک سے سب کی توجہ کا مرکز بننے والے حماد شعیب سے بات کی، جو اس وقت اپنی تعلیم مکمل کررہے ہیں، آئیے جانتے ہیں کہ حماد رنویر سنگھ سے اپنی مشابہت پر کیا کہتے ہیں:

1- حماد نہیں سمجھتے کہ وہ رنویر سنگھ سے ملتے ہیں

'میں رنویر سنگھ کی نقل نہیں کرتا، مجھے ان کی شخصیت پسند ہے، لیکن میں خود کو ان سے نہیں ملاتا بلکہ لوگ ملاتے ہیں، مجھے اب بھی یقین نہیں آتا کہ میں رنویر سے ملتا ہوں، لیکن لوگوں کے مطابق ہم میں بہت زیادہ مشابہت ہے، جو خدا کا تحفہ ہے'۔

2- حماد اپنی لکس کے چرچے پر حیران ہیں

'میں فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتا رہا ہوں، اس کے بعد لوگوں نے مجھے رنویر سنگھ سے ملانا شروع کردیا، لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ مجھے اس حد تک رنویر سنگھ سے ملائیں گے'۔

3- حماد کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں

'میرے انسٹاگرام اور فیس بک فالوورز کی تعداد ہر گزرتے منٹ کے ساتھ بڑھ رہی ہے، میں خود کو ملنے والے پیار اور ردعمل کو دیکھ کر کافی خوش ہوں'۔

4- حماد کی والدہ اور پھپھو کے مطابق وہ رنویر سنگھ سے بہتر ہیں

'میری والدہ کہتی ہیں: ماں کو اپنے بچے سب سے پیارے لگتے ہیں، میری والدہ کا کہنا ہے کہ میں رنویر سنگھ جیسا نظر آتا ہوں، لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری لُکس ان سے بہتر ہیں'۔

'میری پھپھو کے مطابق: میری پسندیدہ پھپھو بولتی ہیں کہ میں رنویر سنگھ سے بہتر ہوں، ان کا ماننا ہے کہ میری لُکس پرفیکٹ ہیں اور مجھ میں صلاحیت ہے کہ میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بن سکوں'۔

5- لوگ بل بورڈز پر رنویر کی تصاویر کو حماد کی تصاویر سمجھتے ہیں

'بہت مرتبہ لوگوں نے مجھے رنویر سنگھ سمحھ لیا، ایک دفعہ میں اپنے دوست کے دفتر گیا جہاں ایک آدمی نے آکر مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہی اس خشکی کے اشتہار میں آتے ہیں؟'

6- حماد کو لڑکیوں کی توجہ پسند ہے

'مرد بھی میری بے حد تعریف کرتے ہیں، لیکن سب کو ہی اس بات کا اندازہ ہے کہ جب خوبصورت لڑکیاں آپ کی تعریف کریں تو کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے'۔

7- حماد سنگل بھی ہیں

حماد نے کہا کہ 'میری کوئی گرل فرینڈ نہیں'۔

8- حماد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں

'میں ہمیشہ سے ہی پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتا ہوں، مجھے ٹی وی انڈسٹری کی جانب سے کچھ بہترین آفرز بھی موصول ہوئیں اور میں جلد کچھ پراجیکٹس میں کام کرتا نظر آؤں گا'۔

9- حماد لوگوں کے پیار کی قدر کرتے ہیں

'جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میرے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہیں، میں انہیں ہمیشہ مثبت ردعمل دیتا ہوں'۔

10- امید ہے کہ رنویر کے بعد پاکستان میں دپیکا کی ہم شکل بھی موجود ہو

کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کی اس شاندار جوڑی کو پاکستان میں بھی مکمل ہونا چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

arman khan Jan 19, 2017 08:06pm
yeh kahan sy hamshakal hai ???? matlb kuch b

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024