• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بش سینئر طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

شائع January 18, 2017
جارج ایچ ڈبلیو بش — فائل فوٹو / رائٹرز
جارج ایچ ڈبلیو بش — فائل فوٹو / رائٹرز

سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بش سینئر کے ترجمان نے بتایا کہ 92 سالہ سابق امریکی صدر کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ صدارت کا حلف اٹھانے والے ہیں تاہم یہ پہلے ہی طے ہوگیا تھا کہ بش سینئر اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بش سینئر پھر ہسپتال میں داخل

ترجمان جم میک گرا کے مطابق بش سینئر کو ہفتے کے روز ہیوسٹن میتھٹڈسٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ڈاکٹرز ان کی بحالی صحت سے بہت خوش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد وہ گھر لوٹ جائیں گے۔

دوسری جانب بش کے چیف آف اسٹاف جین بیکر نے بھی بتایا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں گھر منتقل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ جارج بش 1988 میں امریکا کے صدر منتخب ہوئے تھے، 1992 میں وہ دوبارہ صدر بننے کے خواہاں تھے لیکن بل کلنٹن سے انہیں شکست ہوگئی تھی۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران بش نیول پائلٹ کے عہدے پر تھے، عہدہ صدارت سے ہٹنے کے بعد بھی وہ اکثر اسکائی ڈائیونگ کرتے تھے جبکہ انہوں نے اپنی 90 ویں سالگرہ بھی ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاکر منائی تھی۔

2014 میں وہ دو بار ہسپتال میں داخل ہوئے، ایک بار نمونیہ کی وجہ سے 7 ہفتوں کے لیے انہیں ہسپتال میں رہنا پڑا تھا، جبکہ دوسری بار انہیں سانس اکھڑنے کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔

جولائی 2015 میں وہ اپنے گھر میں گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024