• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چینی کمپنی علی بابا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

شائع January 18, 2017 اپ ڈیٹ May 16, 2017
علی بابا گروپے کے چیئرمین جیک ما — اے ایف پی فائل فوٹو
علی بابا گروپے کے چیئرمین جیک ما — اے ایف پی فائل فوٹو

دنیا کی چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک علی بابا نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم نواز شریف سے ای کامرس کمپنی علی بابا کے چیئرمین جیک ما نے ملاقات کی جس میں جیک ما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے نے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔ پاکستان میں ای کامرس پلیٹ فارم کی تشکیل کے حوالے سے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ علی بابا سے دنیا بھر میں چھ کروڑ کمپنیاں استفادہ کررہی ہیں اور ترقی پذیر ممالک میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو ترقی میں مدد دینا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے علی بابا گروپ کے چیئرمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ جیک ما نے بھی وزیراعظم کو چین کے شہر ہانگژو میں علی بابا کے صدر دفتر میں آنے کی دعوت دی۔

علی بابا کا شمار دنیا کی چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں ہوتا ہے جو ہر سال اربوں ڈالرز کا بزنس دنیا بھر میں کرتی ہے۔

اس کمپنی کو 2015 کے آخر میں بھی پاکستان میں کام کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔

گزشتہ سال نومبر میں اس نے چین میں ایک دن میں 7.8 ارب ڈالرز (8 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مصنوعات فروخت کرکے ایک ریکارڈ ہی قائم کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024