• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایما واٹسن نے 'سنڈریلا' بننے سے انکار کیوں کیا؟

شائع January 18, 2017 اپ ڈیٹ January 19, 2017
فوٹو بشکریہ/ ڈزنی
فوٹو بشکریہ/ ڈزنی

ہولی وڈ کی بہترین اداکارہ ایما واٹسن بہت جلد ڈزنی کی ماضی کی کامیاب اینمیٹڈ فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے لائیو ایکشن ورژن میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، تاہم اداکارہ کے مطابق اس سے قبل انہیں ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم 'سنڈریلا' کے ریمیک میں مرکزی کردار کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

ڈزنی پروڈکشنز اپنی کامیاب اینیمیٹڈ فلموں کو اب ایک نئی شکل دے کر ریلیز کررہے ہیں، 1950 کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم 'سنڈریلا' کو 2015 میں دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔

اور اب 1991 کی 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کا ریمیک رواں سال 17 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کا پہلا ٹریلر جاری

دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم 'ہیری پوٹر' سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی ایما واٹسن وہ 'سنڈریلا' کی آفر دی گئی تھی، تاہم ان کے انکار کے بعد اس کردار کو اداکارہ لیلی جیمز نے نبھایا۔

اپنے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ ایما واٹسن نے کہا کہ 'جس وقت میں نے سنڈریلا کے لیے انکار کیا تھا، میں نہیں جانتی تھی کہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ بھی بننے جارہی ہے، لیکن جب انہوں نے مجھے بیلے کا کردار آفر کیا، تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے یہ کردار میرے ساتھ سنڈریلا سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے'۔

ایما واٹسن نے 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے ہدایت کار بل کونڈن کے ساتھ مل کر اس کی کہانی پر بھی کام کیا ہے، جس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئیں۔

اس فلم کا ٹریلر بھی گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024