• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایرانی خاتون ایتھلیٹ تصاویر جاری کرنے پر گرفتار

شائع January 18, 2017

ایرانی خاتون باڈی بلڈر کو سوشل میڈیا میں اپنی تصاویر جاری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں دارے اے ایف پی کے مطابق مقامی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 'ایک خاتون باڈی بلڈر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر 'قابل اعتراض' تصاویر جاری کی تھیں جس پر انھیں گرفتار کیا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ ایران میں خواتین کے حوالے سے 'قابل اعتراض' کا مطلب یہ ہے کہ بغیر اسکارف یا بازو اور ٹانگوں کو ڈھانپے بغیر عام کرنا ہے۔

میزانون لائن نیوز ایجنسی کےمطابق نامعلوم خاتون باڈی بلڈر کو 20 لاکھ ریال (50 ہزار ڈالر) ادا نہ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون ان دو ایتھلیٹس میں شامل تھیں جنھوں نے رواں سال ستمبر میں عالمی مقابلوں میں شرکت کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میں پہلی ایرانی خاتون کیلئے میڈل

دوسری جانب ایران کی جانب سے خواتین کو کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت ہے لیکن ان پر لازم ہے کہ وہ لباس کےمتعلق اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

ریو اولمپکس 2016 میں ایران کی خاتون ایتھلیٹ کیمیا علی ذادہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کرکے اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی ایرانی خاتون بن گئی تھیں۔

کیمیا علی زادہ نے ریو اولمپکس میں جوڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا جس پر ایرانی صدر حسن روحانی نے انھیں مبارک باد دی تھی جبکہ ریواولمپک میں ان کی کامیابی پر ایران کے قدامت پسند حلقوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024