• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

'تم میری رول ماڈل ہو'

شائع January 17, 2017 اپ ڈیٹ January 18, 2017

بولی وڈ فلم دنگل میں مہاویر سنگھ پھوگٹ کی بیٹی گیتا کا بچپن کاکردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی ظاہرہ وسیم نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ہفتہ کو ملاقات پر معذرت کی ہے۔

اس ملاقات کے بعد اداکارہ پر شدید تنقید کی جارہی تھی جس پر انہوں نے ایک ٹوئٹر پوسٹ پر معذرت کرتے ہوئے لکھا ' میں ان سب سے معذرت کرنا چاہتی ہوں جن کو میں نے نادانستہ طور پر تکلیف پہنچائی، میں ان کے جذبات سمجھتی ہوں، خصوصاً جب گزشتہ چھ ماہ سے کشمیرکے حالات کو دیکھا جائے تو'۔

انہوں نے کشمیر کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ' مجھے توقع ہے کہ لوگ یاد رکھیں گے کہ میں ابھی صرف سولہ سال کی ہوں اور اس کے مطابق مجھ سے سلوک کریں گے، مجھے توقع ہے کہ لوگ مجھے معاف کردیں گے کیونکہ یہ کوئی دانستہ فیصلہ نہیں تھا'۔

ظاہرہ کے اس معذرت نامے کو بھارتی میڈیا میں کافی شیئر کیا گیا جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

دوسری جانب عامر خان نے دنگل کی ساتھی اداکارہ کے حوالے سے مختلف سوچ کا اظہار کیا ہے۔

ایک فیس بک پوسٹ پر عامر خان نے ظاہرہ کے حق میں بات کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ' اس کا پیچھا چھوڑ دیں اور اس بات کا خیال کریں کہ وہ صرف سولہ سالہ لڑکی ہے'۔

ان کا کہنا تھا ' ظاہرہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے بچوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے، وہ میرے لیے بھی ایک رول ماڈل ہے'۔

انوپم کھیر، جاوید اختر، سونو نگم اور دیگر معروف شخصیات نے بھی ظاہرہ کی حمایت میں ٹوئیٹس کیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024