• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

باکسر عامر خان کی نازیبا ویڈیو لیک

شائع January 17, 2017
فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

پاکستانی باکسر عام خان اور ان کی فیملی گزشتہ سال سنیپ چیٹ پر شائع چند تصاویر کے باعث کافی تنازعات کا شکار رہی، اور نئے سال کے آغاز میں عامر خان کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی ایک نازیبا ویڈیو امریکا کی کئی بڑی پورن ویب سائٹس پر آن لائن لیک ہوئی، اس ویڈیو میں عامر خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ اسکائپ پر نازیبا انداز سے بات کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ فریال مخدوم سے شادی سے قبل 2010 میں ایک امریکی ماڈل عامر خان کی گرل فرینڈ تھی۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کی بیوی سسرال کے مظالم کا شکار

البتہ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کے چند ہفتوں بعد کی ہے۔

دی سن کو ذرائع نے بتایا کہ 'عامر خان کے لیے یہ شرمندگی کا لمحہ ہے، وہ ایک مسلم باکسر ہیں، اور انکی ذاتی زندگی پر اس وقت سب کی نظر ہے'۔

خیال رہے کہ چند سالوں قبل اس ویڈیو کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئیں، تاہم اب اسے آن لائن شیئر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہرت کیلئے سُسرال پر الزامات؟ فریال مخدوم کا انکار

رپورٹ کے مطابق عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ان ویڈیوز پر شدید ناپسندگی کا اظہار کیا ہے۔

خبریں ہیں کہ عامر خان کی تین مزید نازیبا ویڈیوز ان فحش ویب سائٹس کو فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024