• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پاکستان کی معاشی کارکردگی بھارت سے بہتر‘

شائع January 17, 2017

اسلام آباد: عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 79 ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی معیشت کی کارکردگی بھارت سے زیادہ بہتر ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ای ایف نے 79 ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کا مجموعی ترقی کا انڈیکس (آئی ڈی آئی) جاری کیا جس میں بھارت 60 ویں جبکہ پاکستان 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ڈیووس میں ’مجموعی نمو اور ترقی کی رپورٹ 2017‘ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ بہت سے ممالک نے معاشی شرح نمو کو بڑھانے اور عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے دستیاب مواقعوں کو ضائع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’عالمی مسابقت کی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن بہتر‘

فہرست میں بھارت کو 60 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جس کی معاشی کارکردگی پاکستان اور چین سے بھی خراب بتائی گئی ہے۔

ڈبلیو ای ایف کی یہ رپورٹ بھارتی اخبار دی ایشین ایج نے بھی شائع کی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اہم بھارتی اخبارات دی ہندو، انڈین ایکسپریس، دکن ہیرالڈ، پنجاب ٹائمز اور دیگر نے بھی اس رپورٹ کو شائع کیا اور اس بات کا زیادہ نمایاں کیا کہ بھارت کی درجہ بندی پاکستان اور چین سے بھی نیچے ہے۔

اس انڈیکس میں کی جانے والی درجہ بندیوں میں 12 اشاریوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے تاکہ معاشی ترقی کے لیے محض مجموعی قومی پیداوار پر انحصار نہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان معاشی بحران سے باہر نکل چکا: آئی ایم ایف چیف

انڈیکس کے تین اہم ستون ہیں جن میں نمو اور ترقی، اشتمال و بین النسلی مساوات اور پائیداری شامل ہیں۔

ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کی اس فہرست میں لتھوانیا پہلے، آذربائیجان دوسرے اور ہنگری تیسرے نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں چین کا نمبر 15، نیپال 27 ویں، بنگلہ دیش 36 ویں، پاکستان 52 ویں، روس 13 ویں، برازیل 30 ویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ ٹین ممالک میں پولینڈ چوتھے، رومانیہ پانچویں، یوروگوائے چھٹے، لیٹویا ساتویں، پانامہ 8 ویں کوسٹا ریکا 9 ویں اور چلی 10 ویں نمبر پر ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024