• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئی سی سی نے ہیلمٹ کا نیا قانون متعارف کرادیا

شائع January 16, 2017
ہیلمٹ کے نئے قانون کا اطلاق یکم فروری 2017 سے ہوگا—فوٹو: اے ایف پی
ہیلمٹ کے نئے قانون کا اطلاق یکم فروری 2017 سے ہوگا—فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بیٹنگ کے دوران بلے بازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہیلمٹ کا نیا قانون متعارف کرادیا ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑی کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جنوری 2017 کو بنائے گئے قوانی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اطلاق یکم فروری 2017 سے ہوگا۔

آئی سی سی کے قانون کے مطابق بیٹنگ کے دوران بلے باز کو ہیلمٹ پہننے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے تاہم اگر وہ ہیلمٹ پہننا چاہے تو اس کے لیے لازم ہوگا کہ وہ برطانوی معیار کے ہیلمٹ استعمال کرے گا۔

اگر بلے باز برطانوی معیار کا ہیلمٹ استعمال نہیں کرے تو اس کو دو مرتبہ وارننگ دی جائے گی جس کے بعد انھیں ایک میچ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مشفق سر پر گیند لگنے سے زمین پر ڈھیر

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الارڈیس کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد کھلاڑیوں کو دستیاب محفوظ ترین ہیلمٹ پہنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ'ہماری بنیادی ترجیح یہی ہے کہ تمام بلے باز محفوظ ترین ہیلمٹ استعمال کریں ورنہ انھیں سزا بھگتنی پڑے گی'۔

انھوں نے کہا کہ 'یہ خوشی کی بات ہے کہ اکثر بین الاقوامی کھلاڑیوں نے یکم جنوری سے متعلقہ ہیلمٹ پہننا شروع کردیا ہے لیکن کچھ ٹیموں نے نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت مانگا ہے'۔

واضح رہے کہ 2015 میں آسٹریلیا کے بلے باز فل ہیوز سرپر گیند لگنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سرپر گیند لگنے کے باعث فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک روز قبل اوپنر امرالقیس کو سر پر گیند لگی تھی اور انھیں میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024