• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مشفق سر پر گیند لگنے سے زمین پر ڈھیر

شائع January 16, 2017
سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کو اسٹریچرکے ذریعے ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کو اسٹریچرکے ذریعے ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

ویلنگٹن: بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سر پر گیند لگنے سے ڈھیر ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے سے چند لمحے قبل مشفق نے ٹم ساؤدھی کی گیند کو ڈک کرنے کی کوشش کی لیکن تیز رفتار گیند سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگی جس سے وہ فوراً زمین پر ڈھیر ہو گئے۔

گیند لگنے کے بعد 20 منٹ جسم میں حرکت کے آثار نظر نہ ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر سنگین انجری کے خدشے کے پیش نظر بنگلہ دیشی کپتان کو فوری طور پر بیسن ریزرو اسٹیڈیم سے سو میٹر دور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد ہوش میں آگئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو پیغام بھجوایا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، یادگار فتح

ہوش میں آنے پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کو بھی طبیعت میں بہتری کا پیغام بھجوایا۔

مشفق انجری کے سب بیٹنگ نہ کر سکے اور ان کی ٹیم 160 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ میں سات وکٹ کی شکست سے دوچار ہوئی۔

میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں آنے والے مشفق نے کہا کہ میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، خوش قسمت ہوں کہ میں بچ گیا۔ مجھے ابھی بھی تکلیف محسوس ہو رہی ہے لیکن امید ہے کہ جلد اس سے نجات مل جائے گی۔

مشفق الرحیم نے میچ کے پانچویں اور آخری دن 13 رنز بنائے اور زخمی ہونے سے قبل وہ کریز پر 80 منٹ گزار چکے تھے۔

یاد رہے کہ میچ کے تیسرے دن ان کے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلی پر گیند لگی تھی جس کے سبب وہ وکٹ کیپنگ بھی نہیں کر سکے تھے۔

اس انجری کے سبب ان کی کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیشی اوپنر امرالقیس بھی سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جس کے سبب انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا تھا لیکن پانچویں دن وہ بیٹنگ کرنے کیلئے میدان میں آئے تھے۔

اس طرز کا سب سے بدترین حادثہ نومبر 2014 میں شیفلڈ شیلڈ میں پیش آیا تھا جب آسٹریلین کرکٹر فل ہیوز سر پر گیند لگنے سے کوما میں چلے گئے تھے اور ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025