• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہانیہ عامر، حمزہ عباسی کے ساتھ فلم میں کاسٹ

شائع January 16, 2017
ہانیہ عامر نے 'جانان' میں معاون کردار ادا کیا تھا—۔
ہانیہ عامر نے 'جانان' میں معاون کردار ادا کیا تھا—۔

پاکستانی فلم 'جانان' سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی دوسری فلم میں حمزہ علی عباسی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

19 سالہ ہانیہ نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم 'جانان' میں معاون کردار ادا کیا تھا۔

اس سے قبل فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید نے 'پرواز ہے جنون' نامی فلم کی مرکزی اداکارہ کا نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ ایک راز ہے'۔

تاہم اب ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا کہ ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی فلم 'پرواز ہے جنون' میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم کی کاسٹ میں ہانیہ اور حمزہ کے علاوہ عثمان خالد بٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر نے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

اس فلم کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی، جنہیں ان کے ڈراموں 'ہمسفر'، 'دیار دل'، اور 'اڈاری' سے مقبولیت ملی۔

پاک فضائیہ کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ بنائی جانے والی اس فلم میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

فلم میں شوبز کاسٹ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا جائے گا۔

فلم 'پرواز ہے جنون' رواں سال ریلیز ہوگی، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024