• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

‘خوراک فراہمی کا نظام عالمی سطح پر بہتر بنانے کی ضرورت‘

شائع January 15, 2017

اسلام آباد:عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک انسانوں کی بلا تفریق ضروریات پوری کرنے کے لیے دنیا کے موجودہ خوراک کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیوس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کی’عالمی خوراک کے مستقبل کی تشکیل‘ کے عنوان سے جاری رپورٹ مستقبل میں عالمی خوراک کے تحفظ اور وسائل کی پیداوار کو درپیش خطرات کا منظرنامہ پیش کر رہی ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے سے خوراک کی مانگ میں تبدیلی آئے گی، 2030 تک دنیا کی آبادی بڑھ کر8 ارب 50 کروڑ تک پہنچنے کی امید ہے، جب کہ اسی دورانیے میں متوسط طبقے کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ سے 4 ارب 90 کروڑسے بڑھ جانے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور غذائی قلت

رپورٹ میں تجزیہ کرتے ہوئے تجویز دی گئی ہے کہ خوراک کا نظام صحت مند اور پائیداراشیاء کی فراہمی کرنے کے قابل نہیں ہے اور مستقبل میں موجودہ صورتحال سے بھی کم خوراک کی تیاری کرے گا،اس لیے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز(ایس ڈی جی ایس) کے اہداف حاصل کرنے کے لیے خوراک کے نظام میں سسٹیمیٹکل تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک اور مشروب کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کو خوراک کی تیاری کے لیے جدید طرز کے تحت خوراک کی تیاری کرنی پڑے گی۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ تمام حکومتوں کو خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ’سمارٹ پالیسی‘ اختیارکرنا ہوں گی۔

حکومتوں کو خوراک کے حقیقی تخمینوں کو مد نظر رکھ کرخوراک، زراعت، صحت مند غذا کی ماحولیاتی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے جامع ٹیکنالوجی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں دلیل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کی امیر ترین ایک فی صد آبادی کے پاس باقی تمام آبادی سے بھی زائد دولت ہے، جب کہ اقتصادی عدم مساوات میں اضافہ سماجی ہم آہنگی کی کم رفتارکا سبب ہے۔

مزید پڑھیں: ساٹھ فیصد پاکستانی مناسب خوراک سے محروم

رپورٹ کے مطابق 2 ارب سے زیادہ افراد ’مائیکرو نیوٹریشن‘ کی کمی کا شکار ہیں اور یہ کمی بیماریوں میں اضافے اور ترقی کے لیے چیلنجز بنی ہوئی ہے، دریں اثناء پہلے 2 ارب لوگ موٹاپے کا شکار تھے۔

رپورٹ کےمطابق خوراک کا شعبہ دنیا کا 70 فیصد پانی کھینچ رہا ہے جب کہ زراعت، جنگلات اور زمینیں خارج ہونے والے گرین ہاؤس کا چوتھا حصہ کھینچ لیتی ہیں، خوراک کے شعبے کی جانب سے گزشتہ 50 سالوں مین پانی کھینچنے میں 3 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ 2030 تک اس میں مزید 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کے دن بہ دن غیرمستحکم ہونے سے خوراک کے نظام میں لچک پیدا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ حکومتوں، کاروباری کمپنیوں اور دیگراداروں پر انحصار کرنا پڑے گا۔


یہ خبر 15 جنوری 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024