• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:35pm

اصل اور ملاوٹی شہد میں فرق کیسے کریں؟

شائع January 14, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔

ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔

مگر بازار میں متعدد کمپنیاں شہد کو فروخت کرتی ہیں جس کے باعث اصل اور ملاوٹ شدہ شہد کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مگر چند آسان طریقوں سے آپ اصل شہد کو آسانی سے پہچان کر خرید سکتے ہیں۔

جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں جو کہ مکھیوں کے چھتے میں تین مراحل کے دوران گزر کر یہ سیال شکل اختیار کرتا ہے۔

تو اصل شہد کی پہچان میں مدد دینے والے طریقے درج ذیل ہیں۔

کرسٹلائزیشن ٹیسٹ

شہد بننے کے تیسرے مرحلے میں شہد میں ایسے خامرے شامل ہوتے ہیں جو اس میں سے پانی خارج کرتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب شہد کو اسٹور کیا جاتا ہے تو وہ گاڑھا ہوتا ہے اور بوتل کی تہہ میں کرسٹلن (بلوری) گھچے سے بنے ہوتے ہیں، آسان الفاظ میں اصل شہد ہمیشہ گاڑھا رہتا ہے چاہے جتنا بھی عرصہ ہوجائے جبکہ ملاوٹ شدہ شہد پتلا ہوتا ہے۔

پانی سے حقیقت جانیں

اصل شہد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے پانی میں حل نہیں ہوتا، اگر آپ ایک چمچ شہد کو پانی کے گلاس میں ڈالیں (چاہے گرم ہو یا ٹھنڈا)، وہ تہہ میں جائے گا اور اس کے بعد اچھی طرح ہلانے پر پانی میں مکس ہوگا، جبکہ ملاوٹی شہد آسانی سے پانی میں حل ہوجاتا، یہاں تک کہ چمچ ہلانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

کاغذ کا ٹیسٹ

کاغذ کے دو ٹکڑے لیں اور شہد کے دو نمونوں کو ان پر رکھ دیں اور کچھ دیر انتظار کریں، اصل شہد نمی کی کمی کی وجہ سے کاغذ کو نم نہیں کرے گا اور اس میں سوراخ بھی نہیں کرسکے گا جبکہ ملاوٹ شدہ شہد یہ کام بہت جلدی کرتا ہے۔

انگلی سے جانچیں

شہد کی کچھ مقدار لیں اور اسے اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے رگڑیں، کچھ دیر بعد آپ دیکھیں گے کہ یہ آپ کی جلد میں جذب ہوگیا ہے جبکہ وہ انگلیوں پر چپکا ہوا بھی نہیں ہوگا، دوسری جانب ملاوٹی شہد اکثر چینی سے بنتا ہے جو کہ چھونے پر ہی بہت چپچپا ہوتا ہے اور ہاتھوں پر چپک جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024