• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'کاجول میری زندگی میں دوبارہ نہیں آسکتی'

شائع January 13, 2017 اپ ڈیٹ September 30, 2017
کاجول اور کرن جوہر کو بولی وڈ میں قریبی دوست مانا جاتا رہا ہے — فوٹو/ فائل
کاجول اور کرن جوہر کو بولی وڈ میں قریبی دوست مانا جاتا رہا ہے — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کے 2 بڑے اسٹارز اور قریبی دوست کرن جوہر اور کاجول کے درمیان ہونے والی لڑائی نے کچھ عرصہ قبل ہیڈ لائنز میں جگہ بنائی تھی، ان خبروں کی تصدیق گزشتہ برس اُس وقت ہوئی جب کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل'، کاجول کے شوہر اور اداکار اجے دیوگن کی فلم 'شیوے' کے مدمقابل ریلیز ہوئی۔

یہ دونوں فلمیں 2016 کی بڑی فلموں میں شمار کی گئیں اور دونوں ہی کو باکس آفس پر اچھا ردعمل موصول ہوا، تاہم مدمقابل آنے کی جنگ نے کرن جوہر اور کاجول کی دوستی کو بالکل ختم کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے اپنی سوانح حیات تحریر کی ہے، جس کا نام 'نامناسب لڑکا' (The Unsuitable Boy) رکھا گیا، اس کتاب میں کرن جوہر نے کاجول کے ساتھ اپنی دوستی اور لڑائی کے دوران کئی حیران کن انکشافات کیے۔

کرن جوہر نے لکھا 'اصل میں جو مسئلہ تھا وہ کبھی میرے اور کاجول کے درمیان نہیں رہا، یہ مسئلہ ان کے شوہر اور میرے درمیان تھا، کچھ ایسا جس کے بارے میں صرف وہ، ان کے شوپر اور میں جانتے ہیں، میں اس کے علاوہ اور کچھ ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں مجھ سے ایک ایسی بات پر معافی مانگنی چاہیے، جو انہوں نے نہیں کی'۔

کرن جوہر نے اپنی اور اجے دیوگن کی فلم کے مقابلے کے حوالے سے لکھا 'میری فلم 'اے دل ہے مشکل' کی ریلیز سے قبل بہت کچھ ہوا، کچھ باتیں کہی گئیں، کچھ غلط الزامات مجھ پر لگائے گئے کہ میں نے ان کے شوہر کی فلم کو ناکام کرنے کے لیے کسی کو رشوت دی، میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ مجھے اس سے تکلیف ہوئی، میں اسے بھول جانا چاہتا ہوں، جب کاجول نے اس پر ردعمل ظاہر کیا اور اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے حیرانی ظاہر کی، اسی وقت مجھے اندازہ ہوگیا کہ میرے لیے یہ دوستی ختم ہوچکی ہے، اس ٹوئیٹ سے ایسا لگا جیسے کاجول نے یقین کرلیا کہ میں نے کسی کو رشوت دی، بس مجھے محسوس ہوا کہ اب سب ختم ہوچکا ہے اور وہ میری زندگی میں واپس نہیں آسکتی اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ بھی آنا چاہتی ہیں'۔

اپنے اور کاجول کے دوستوں کے حوالے سے کرن جوہر نے کہا 'مجھے دکھ ہوتا ہے کہ وہ اب بھی ان لوگوں سے قریب ہیں، جن سے میں قریب ہوں، جیسے کہ منیش اور نرنجن، کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ کاش وہ ان کے قریب نہ ہوتی، جب وہ اس کی باتیں کرتے ہیں تو مجھے غصہ آتا ہے، مجھے پتہ ہے یہ غلط ہے کہ میں اپنے جذبات کسی ہر حاوی کروں لیکن مجھے اس سے پریشانی ہوتی ہے'۔

کرن جوہر کے مطابق 'کاجول نے ہر اس جذبے کا قتل کردیا جو میرے اندر 25 سالوں سے ان کے لیے تھا'۔

واضح رہے کہ کاجول اور کرن جوہر نے مل کر بولی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں، ان میں 'کچھ کچھ ہوتا ہے'، 'کبھی خوشی کبھی غم' اور 'مائے نیم از خان' وغیرہ شامل ہیں۔

کاجول آخری مرتبہ 2012 میں کرن جوہر کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر' میں ایک سین کے لیے نظر آئیں تھی، اس حوالے سے بھی خبریں تھیں کہ وہ کرن کی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں ایک مختصر کردار ادا کریں گی، تاہم کرن نے خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

khan malang Jan 13, 2017 07:17pm
very nice

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024