• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بھارتی فوجی اہلکار کے ہاتھوں 4 سینئر افسران کا قتل

شائع January 12, 2017

بہار: بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں پیرا ملٹری اہلکار نے ’چُھٹی‘ کے معاملے پر اپنے 4 سینئر افسران کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بہار کے ضلع اورنگ آباد میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار نے اپنے سینئر افسران کے بیرکس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اورنگ آباد کے پولیس چیف ستیا پرکاش نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ فائرنگ سے 3 افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک افسر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے 32 راؤنڈز فائر کیے، جس کے بعد اسے اس کے ساتھیوں نے قابو کرلیا، جبکہ وہ مشتبہ طور پر کسی ذہنی بیماری کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سرحد پر بھارتی فوجیوں کو کھانے کے لالے'

ستیا پرکاش نے کہا کہ چھٹی کے معاملے پر تنازع نے جنم لیا۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والے تمام افسران حملے کے وقت غیر مسلح اور آف ڈیوٹی تھے۔

سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس بھارت کی انتہائی اہم شہری اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت پر مامور ہوتی ہے، جن میں ایئرپورٹس، ایٹمی پلانٹس اور سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ناقص کھانے کا شکوہ: بھارتی فوجی کو پلمبر لگادیا گیا

بھارت کی سیکیورٹی فورسز میں ماضی میں خودکشی اور قتل کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جن کی بڑی وجوہات میں مقررہ اوقات سے زائد وقت کی ڈیوٹی، کام کرنے کی جگہ کے ناقص حالات اور چھٹی کے معاملات شامل ہیں۔

سال 2014 میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے چھٹی دینے سے انکار پر اپنے 5 ساتھیوں کو فائرنگ سے ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024