• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گمشدگیوں کا معاملہ:چیئرمین سینیٹ نے رپورٹ طلب کرلی

شائع January 12, 2017

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اسلام آباد اور لاہور سے شہریوں اور سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

رضا ربانی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی وہ جمعہ کو حال ہی میں لاپتہ ہونے والے 5 افراد کے حوالے سے ایوان میں رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے شہری کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں، جبکہ اگر کوئی گروہ اسلام آباد سے لوگوں کو اغوا کر رہا ہے تو یہ زیادہ تشویش کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد اور لاہور سے 5 سماجی کارکن اور شہری لاپتہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ

ان میں سے دو وقاص گورایا اور عاصم سعید 4 جنوری جبکہ سلمان حیدر 6 جنوری سے لاپتہ ہیں۔

اس کے علاوہ احمد رضا نصیر اور ثمر عباس 7 جنوری کو لاپتہ ہوئے۔

رواں ہفتے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سینیٹ میں اس وقت اٹھایا گیا تھا، جب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایوان کو بتایا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک اور سماجی کارکن اسلام آباد سے لاپتہ

ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت لوگوں کو لاپتہ کرنے میں ملوث نہیں اور ہم لوگوں کے گمشدہ ہونے کے معاملے کو برداشت نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی، تاہم اب تک اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024