• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مہوش حیات کا ایکشن سے بھرپور کلپ

شائع January 12, 2017

پاکستان کی کامیاب اداکارہ مہوش حیات خان کا ایکشن سے بھرا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں اداکارہ غنڈوں کو مارتی نظر آئیں۔

42 سیکنڈز کے دورانیہ کی اس کلپ میں اداکارہ نہایت شاندار نظر آنے کے ساتھ ساتھ ایسے کرتب بھی کرکے دکھا رہی ہیں، جو اس سے قبل شاید کسی پاکستانی اداکارہ کو کرتے نہیں دیکھا گیا ہوگا۔

تاہم اگر آپ ایسا سوچ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ان کی آنے والی کسی فلم کی ہے تو آپ غلط ہیں، کیوں کہ یہ کلپ ان کے ایک اشتہار کی ہے جس میں وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو یو سی براوزر پر ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ دیتی نظر آئیں۔

جو بھی ہو مہوش حیات کی ایک ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ رومانوی کرداروں کے ساتھ ساتھ، ایکشن فلموں میں بھی کام کرسکتی ہیں۔

مہوش حیات کی آخری ریلیز فلم 'ایکٹر ان لا' کافی کامیاب ہوئی، تاہم اس فلم میں ان کی اداکاری نے زیادہ متاثر نہیں کیا تھا۔

دوسری جانب ان کے ڈرامے 'دل لگی' میں ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ہمایوں سعید کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی خوب سراہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024