• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بھارت کی دوسری ’اسکورپین کلاس‘ آبدوز لانچ

شائع January 12, 2017
آئی این ایس کھاندیری کو ممبئی کے مازاگون ڈاک میں لانچ کیا جارہا ہے — فوٹو / بشکریہ ہندوستان ٹائمز
آئی این ایس کھاندیری کو ممبئی کے مازاگون ڈاک میں لانچ کیا جارہا ہے — فوٹو / بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بھارت نے فرانسیسی ڈیزائن کے تحت تیار کردہ اپنی دوسری اسکورپین کلاس آبدوز لانچ کردی۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ممبئی میں اس آبدوز کی رونمائی کی گئی جس کا نام آئی این ایس کھاندیری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل اور الیکٹرک پاور سے چلنے والی یہ سب میرین مختلف آپریشنز میں استعمال کی جاسکتی ہے جس میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر، خفیہ معلومات کا حصول، بارودی سرنگیں بچھانا اور اور جاسوسی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت جوہری آبدوزوں کی تیاری میں مصروف‘

یہ آبدوز زیر آب اور پانی کی سطح سے گائیڈڈ ہتھیاروں، ٹورپیڈوز، ٹیوب لانچڈ اینٹی شپ میزائلز کے ذریعے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس طرح کی آبدوزیں خفیہ کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں ہر طرح کے حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے قبل اس آبدوز کی آزمائشی جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ممبئی کے مازاگون ڈاک میں فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے 6 اسکورپین کلاس سب میرین کی تیاری کا 3 ارب ڈالر کا پروجیکٹ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش

اس سے قبل بھارت کے پہلے اسکورپین کلاس سب میرین ’کلواری‘ کو گزشتہ برس ستمبر میں لانچ کیا گیا تھا جو آزمائشی مدت پوری کرکے بھارتی بحریہ میں شامل ہونے کے قریب ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اس پروجیکٹ کے حوالے سے کافی خدشات پیدا ہوگئے تھے جب یہ خبریں منظر عام پر آئی تھی کہ بھارت کے اسکورپین کلاس سب میرین کا حساس ڈیٹا چوری ہوچکا ہے اور اس کی تفصیلات آسٹریلوی اخبارات میں شائع ہوئی تھیں۔

بعد ازاں بھارتی بحریہ نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ آسٹریلوی میڈیا میں جاری کی جانے والی تفصیلات سے ان سب میرین کی آپریشنل استعداد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024