• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یہ انسان ہے یا روبوٹ؟

شائع January 11, 2017 اپ ڈیٹ January 11, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ٹیکنالوجی میں ترقی کے نتیجے میں روبوٹس انسانوں جیسے نظر آنے لگے ہیں اور اکثر افراد کے لیے ان میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس بات کو ایک خاتون کیرن ایکس چینگ نے ثابت کیا جو گزشتہ ہفتے لاس ویگاس میں ہونے والی سی ای ایس کانفرنس میں شریک ہوئیں اور خود کو ایک روبوٹ کے طور پر پیش کیا۔

ان کی اداکاری اتنی قائل کردینے والی تھی یا روبوٹس ہی بالکل انسانوں جیسے بننے لگے ہیں کہ لوگوں نے انہیں روبوٹ مان بھی لیا۔

کیرن چینگ کے مطابق ' میں نے پہلے بھی مختلف جگہوں پر روبوٹ ڈانس کیا تھا مگر ہمارا خیال تھا کہ ایک ٹیکنالوجی کانفرنس میں ایسا کرنا پرمزاح ہوگا جہاں لوگ اس ٹیکنالوجی کی جدید ترین قسم کی توقع کررہے ہوں گے'۔

ان کے بقول ' صحیح بات تو یہ ہے کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ ہم کسی کو بیوقوف بناسکیں گے مگر حیران کن طور پر ہم متعدد افراد کو دھوکا دینے میں کامیاب ہوگئے'۔

انہوں نے اپنے روبوٹ بننے کی ویڈیو بھی فیس بک پیج پر پوسٹ کی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

کانفرنس میں لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے انہوں نے ایک فرضی تار سے ایک ریموٹ بھی منسلک کرکے رکھا ہوا تھا۔

پہلے تو لوگوں کو لگا وہ انسان ہیں مگر تاروں کو منسلک دیکھ کر وہ قائل ہوگئے بلکہ کچھ نے تو کہا کہ اس کی جلد بالکل انسانوں جیسی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024