• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایک اور سماجی کارکن اسلام آباد سے لاپتہ

شائع January 11, 2017

اسلام آباد: ایک اور سرگرم سماجی کارکن ثمر عباس بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔

سول پروگریسیو الائنس پاکستان (سی پی اے پی) کے صدر ثمر عباس کراچی میں مقیم ایک سماجی کارکن ہیں، جو متعدد فورمز پر ملک میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں انھوں نے مرحوم جنید جمشید کی 'کلین کراچی' مہم میں بھی ان کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھی:سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ

سول پروگریسیو الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید طالب عباس کے مطابق ثمر عباس بزنس کے سلسلے میں کراچی سے اسلام آباد گئے۔

واضح رہے کہ ثمر عباس ایک آئی ٹی فرم چلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان حیدر بھی 'وہی فائل' بن گئے

سید طالب عباس نے بتایا کہ 'وہ مسلسل اپنے اہلخانہ سے رابطے میں تھے، لیکن ہفتہ 7 جنوری کو ثمر عباس کا موبائل فون بند ہوگیا اور اس کے بعد سے کسی کا ان سے رابطہ نہ ہوسکا'۔

انھوں نے بتایا کہ 40 سالہ ثمر شادی شدہ ہیں اور ان کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

طالب عباس کے مطابق ثمر عباس کے اہلخانہ ان کی گمشدگی کے خلاف آج بروز بدھ (11 جنوری) کو ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

یہ خبر 11 جنوری 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Jan 12, 2017 01:12am
واقعہ کی مذمت کرتے ھیں شرمناک واقعہ ھے تمام لاپتہ افراد کو چھوڑ دیا جائے ملک میں ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا آئینی قانونی حق حاصل ھے حکومت یا حکومتی اداروں پر تنقید ھوتی ھے لیکن ھم سمجھتے ھیں کہ ادارے اپنے اپ پر تنقید کا جواب دلائل کے زریعے دیں ناکہ کسی دوسرے طریقے سے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024