• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ملتان، پلازہ گرنے سے ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

شائع January 10, 2017
عمارت کے قریب کھدائی کا کام جاری تھا، جس کے باعث عمارت گری—فوٹو: ڈان نیوز
عمارت کے قریب کھدائی کا کام جاری تھا، جس کے باعث عمارت گری—فوٹو: ڈان نیوز

ملتان: جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں تین منزلہ پلازہ منہدم ہونے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق پلازہ کے ملبے تلے کم سے کم 25 افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پلازہ منہدم ہونے کے بعد جائے وقوع پر بھاری تعداد میں ریسکیو اہلکار پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

واقعے کے بعد ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 6 کے قریب 3 منزلہ پلازہ کے قریب ایک تعمیراتی کام کے سلسلے میں ہونے والی کھدائی کے دوران پلازہ گرگیا، جس وجہ تعمیراتی کام کرنے والے مزدور،قریبی کھڑے دیگر افراد اور پلازہ میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق منہدم ہونے والے پلازے کا ملبہ کافی زیادہ ہے، جس وجہ سے ملبہ ہٹانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

عمارت کا حصہ گرنے کی وجہ سے قریبی کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی ملبے تلے دب گئیں، منہدم ہونے والے پلازہ کے قریب قسطوں پر موٹر سائکلیں فراہم کرنے والے دکانوں سمیت دیگر کاروباری مراکز ہیں۔

واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے عہدیدار اور پولیس افسران بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے، جب کہ علاقہ مکینوں نے بھی پلازہ کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔

مزید پڑھیں: قیام پاکستان سے بنی عمارت کی مشہور دکان

جائے وقوع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سی سی پی او ملتان نے کہا کہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا، امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہی صحیح تفصیلات فراہم کی جا سکیں گیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں زیر تعمیر یا مخدوش عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات آتی رہی ہیں،ستمبر 2014 میں لاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرگئی تھی، جس وجہ سے 24 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل جنوری 2013 میں لاہور کے ٹبی سٹی میں ایک خستہ ہال مکان کی چھت گرنے سے بھی تین بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران بدنظمی، دھکم پیل

پلازہ منہدم ہونے کے بعد شروع کی گئی امدادی کارروائیوں کے دوران پولیس اور عام افراد کے درمیان دھکم پیل کے واقعات بھی پیش آئے، جب کہ پولیس کی جانب سے عام لوگوں کو دھکے دے کر امدادی کارروائیوں سے دور کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گری ہوئی عمارت کا ملبہ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں گی،لوگ ملبہ ہٹانے میں مدد کرنے کے بجائے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024