• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ڈونلڈ ٹرمپ کا داماد سینئر صدارتی مشیر نامزد

شائع January 10, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے داماد جیرڈ کشنرکے ہمراہ—۔فائل فوٹو/ اے پی
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے داماد جیرڈ کشنرکے ہمراہ—۔فائل فوٹو/ اے پی

نیویارک: امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کو وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر کے طور پر نامزد کردیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو وائٹ ہاؤس کا سینئر مشیر بنانے کا اعلان کیا، جو ایک پراپرٹی ڈیولیپر اور پبلشر ہیں۔

جیرڈ کشنر اپنی اہلیہ ایوانکا ٹرمپ کے ہمراہ—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
جیرڈ کشنر اپنی اہلیہ ایوانکا ٹرمپ کے ہمراہ—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

کشنر اپنے سسر کی انتخابی مہم میں پیش پیش تھے، اس کے علاوہ ان کا کوئی سیاسی کردار نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کبھی کوئی سیاسی عہدہ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 35 سالہ کشنر وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس اور چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینون کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

گذشتہ روز اپنے داماد کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا، 'جیرڈ کشنر صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک شاندار اثاثہ اور قابل اعتماد مشیر رہے ہیں اور مجھے انھیں اپنی ٹیم میں بحیثیت کلیدی قائدانہ کردار شامل کرنے پر فخر ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا، 'وہ کاروبار اور سیاست دونوں میں ناقابل یقین طور پر کامیاب ہیں اور میری ٹیم کے ایک انمول رکن بن جائیں گے، جیسا کہ میں نے سب سے پہلے امریکی عوام کے ایک ایجنڈے کا آغاز کر رکھا ہے'۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس نے کشنر کو ایک ایسا شخص قرار دیا جس میں بات چیت کرنے کی غیر معمولی بصیرت ہے اور جو تعاون پر مبنی وسیع اتحاد کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ کشنر کی 'کھلی ذہنیت، ملائمیت اور گہری عقل' ان کی ٹیم کے لیے ایک 'عظیم اثاثہ' ثابت ہوگی۔

دوسری جانب کشنر نے اس نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے بھارتی نژاد خاتون کو اقوام متحدہ کی سفیر نامزد کردیا

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں پہلی بار دو خواتین کو بھی شامل کیا تھا۔

ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی نژاد خاتون نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کیا گیا، جسے بین الاقوامی سفارتکاری میں انتہائی اہم عہدہ تصور کیا جاتا ہے۔

نکی ہیلے کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیٹسی ڈیووس کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں سیکریٹری تعلیم نامزد کیا گیا۔

صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت گیرنظریات کے حامی تین شخصیات کو بھی اپنی قومی سلامتی اور قانونی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں امریکی سینیٹر جیف سیشنز کو اٹارنی جنرل اور مائیک پمپیو کو بطور ڈائریکٹر سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) چیف منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے سی آئی اے کے سربراہ کااعلان کردیا

امریکا میں صدارتی انتخابات 2016 کے لیے 8 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی، جس کے بعد آنے والے نتائج نے اُس وقت سب کو حیران کردیا، جب ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ، ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اَپ سیٹ شکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔

اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور ہیلری کلنٹن کی کامیابی سے متعلق تمام تبصرے، تجزیے اور سروے نتائج غلط ثابت ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024