• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'رئیس' کے نئے پوسٹرز: ماہرہ خان مکمل توجہ کا مرکز

شائع January 9, 2017

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھلے ہی اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم 'رئیس' کی تشہیر کے لیے ہندوستان میں نہ ہوں، تاہم وہ فلم کے بہترین پوسٹرز کے باعث تمام تر توجہ اپنی جانب مرکوز کرارہی ہیں۔

فلم 'رئیس' ویسے تو شاہ رخ خان کی فلم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر شائقین ماہرہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'رئیس' کیلئے ماہرہ خان کا پہلا پوسٹر

شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر 'رئیس' کے دو نئے پوسٹرز ریلیز کیے۔

ان پوسٹرز میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری ہمیشہ کی طرح نہایت شاندار نظر آئی، تاہم ماہرہ خان نے سرخ رنگ کے جوڑے میں ملبو تمام تر توجہ سمیٹ لی۔

ان تصاویر پر بتایا گیا کہ فلم 'رئیس' کا نیا گانا اوڈی اوڈی جائے' بہت جلد ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ گانا رواں ماہ 14 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'جان سے ظالما تک'

واضح رہے کہ حال ہی میں 'رئیس' کا گانا 'ظالما' بھی منظر عام پر آیا، اس گانے میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی بہترین کیمسٹری اور خوبصورت نظاروں نے شاہ رخ کی کامیاب فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' کے گانے 'سورج ہوا مدہم' کی یادیں تازہ کردی۔

فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے ہمراہ اداکار نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

'رئیس' 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024