2017 میں کرکٹ سے ہٹ کر کیا ہو گا؟
پاکستان کے لیے گزشتہ سال کرکٹ کے حوالے سے غالباً بہترین اور بدترین تھا۔
ہم سب جانتے ہیں کہ دوررس نظر رکھنے والے معمر مصباح کی زیر سرپرستی ٹیسٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بن کر ابھری تاہم ہم پر یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ان میں تبدیلی نہیں آئی ہے، وہ مسلسل پانچ ٹیسٹ میچ ہار گئے۔
ایک روزہ ٹیم کو بھی چمپیئنز ٹرافی تک رسائی سے محرومی کے لیے محض ایک بال کا فرق تھا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بدترین کارکردگی کو زیربحث نہیں لاتے ہیں۔
ہر صورت میں یہ سال ختم ہوچکا ہے۔
فواد کے بال، کوہلی کی پتلون، براوو کی گلوکاری....اور 2017 کی دیگر پیش گوئیاں
آپ گزشتہ سال کو ایک بوتل میں ڈال کر ڈھکنے کو بند کرکے کہیں گہرائی میں دفن کرسکتے ہیں۔ اس کو ایک لمحے کے لیے جوش دو، ممکنہ طورپر 20 سال کے لیے اس کے بعد اس کو داماد کے گھر پر بریانی کے ساتھ دوبارہ کھولیں اور اس کو وضاحت کریں کہ کیوں پاکستان 2036 میں 2016 سے زیادہ بدترین ہے، آپ جانتے ہیں ایسا ہوگا۔
لیکن 2016 گزرا ہوا دن تھا اور 2036 ابھی بہت دور ہے لہٰذا 2017 پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
آنے والے سال میں کرکٹ میں کیا ہوگا یقینی نہیں ہے؟ ہاں میں نے کرکٹ کے پنڈتوں سے مشورہ کیا ہے اور یہاں پر ہر ملک کے حوالے سے وہ پیش کیا جارہا ہے جو انہوں نے مجھے بتایا۔
پاکستان
مصباح ریٹائرہوں گے لیکن یونس ایسا نہیں کریں گے۔
یونس کو 2017 کا تحفہ آئی پی ایل میں غلطی سے شرکت کے طورپر ملے گا جن کو 'آسٹریلیا' نے انٹری فارم میں اتفاقاً اپنا شہری نامزد کیا۔
پونے سپر جائنٹ ان کی خدمات حاصل کرے گی اور ان کی خدمات کے عوض 12 لاکھ امریکی ڈالر معاوضہ ادا کرے گی۔
اپنے پہلے میچ میں یونس خان ٹورنامنٹ کی تاریخ کی پہلی ٹرپل سنچری بنائیں گے اور اس کا جشن اسٹیڈیم کے ارد گرد ہاتھ لہراتے ہوئے منائیں گے۔
میچ کے بعد انٹرویو میں وہ کہیں گے کہ 'پش اپس پرانے خیالات ہیں'۔
فواد عالم، قائداعظم ٹرافی میں رنز کے انبار لگائیں گے۔
یہ بات قومی سلیکشن کمیٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہوگی کہ وہ انھیں بلاضرورت تراشے ہوئے بالوں کی بنیاد پر منتخب کرنے سے انکار کررہے ہیں۔
انضمام الحق یہ کہتے ہوئے قومی ٹیلی ویژن پر نمودار ہوں گے، گوکہ انہوں نے مصباح کو داڑھی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دی تھی جو اگر ایمانداری سے بات کی جائے تو بہت عجیب لگتی تھی، یہ چیز قبول نہیں کی جائے گی۔
یہ سب یاسر شاہ کو چمپیئنز ٹرافی میں کھیلوں کے گرین موہاک(ہرے رنگ کے بالوں کا اسٹائل) بنانے سے روک دیں گے۔
محمد عامر کے ارد گرد کھڑا ہیولا اس وقت مرجائے گا جب کرکٹ پنڈت ادراک کریں گے کہ 2016 میں 10 ٹیسٹ میچوں میں 38 سے زیادہ کی اوسط وہ کارکردگی نہیں جس کی انہیں محمد عامر سے توقع تھی۔ ٹیم سے نکالے جانے کے بعد وہ میڈیکل پروفیشنل کی حیثیت سے واپس آئیں گے، کھلاڑیوں کے کیریئر کو ممکنہ طور پر ختم کرنے والی گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے اس خفیہ طریقے کا استعمال کریں گے جس پر انہوں نے گابا میں دسترس حاصل کی تھی۔
انڈیا
ویرات کوہلی، انڈین ٹیم کی کپتانی سے دست بردار ہوں گے، جس کیلئے وہ اس بات کو مدنظر رکھیں گے کہ انڈین سیمنٹ کی نائب صدارت کے نادر موقع کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔
جب پوچھا جائے گا کہ نائب صدر کے ذمے کیا کیا کام ہوتے ہیں تو ویرات کوہلی کہیں گے کہ 'میں یقین سے تو نہیں کہہ سکتا لیکن یہ مجھے مناسب پتلوں پہننے کی اجازت دیں گے'۔
روی شاستری 2016 میں کوچنگ کے لیے نظرانداز کیے جانے کے بعد بی سی سی آئی میں کسی اہم ملازمت کی تلاش جاری رکھیں گے۔
وہ بالآخر وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اس وقت گراؤنڈ اناؤنسر کی نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جب یوٹیوب میں طاہر شاہ کے گانے آئی ٹو آئی کی ویڈیو پر اپنے لبوں کی جنبش دیں گے اور یہ ویڈیو وائرل ہوگی۔
سکہ رائج الوقت کو بند کرنے کے نقصانات سامنے آتے رہیں گے جہاں بریٹ لی بالی ووڈ میں ایک فلم آئی ایم آل فار پلاسٹک میں کردار ادا کریں گے لیکن یہ ناکام ہو گی لیکن اس سے پہلے ہی شین وارن اس کو اپنے چہرے کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم سمجھ بیٹھیں گے۔
انگلینڈ
یورپین یونین چھوڑنے کے لیے ووٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کی نمائندگی کرنے والی ٹیم یورپ کی بہترین ٹیم ہونے کا دعوی نہیں کر سکے گی ۔ یہ اعزاز اب آئرلینڈ کے پاس چلا جائے گا۔
الیسٹر کُک سال کے لیے انگلینڈ کی کپتانی کو اپنے پاس رکھیں گے جس کیلئے اس حقیقت کی نشاندہی کریں گے کہ وہ ٹیم میں واحد انگلش نژاد کھلاڑی بچ گئے ہیں۔
انگلینڈ آل راؤنڈرز کو منتخب کرنے کی اپنی پالیسی پر نئے سطح پر غور کرے گا، ٹیم کی فہرست میں شامل باصلاحیت کرس ووکس، بین اسٹوکس، معین علی اور جونی بیئراسٹو سے وہ مطمئن نہیں لہٰذا ہر کھلاڑی کے لیے انتخاب سے قبل لازم ہو گا کہ وہ کرکٹ کے دو شعبوں کے قابل ضرور ہوں، اس بات سے قطع نظر کہ وہ کتنا برا کھیلتے ہیں۔
لہٰذا پیئرزمورگن کو فون ہیک کرنے کے باوجود کیون پیٹرسن سے دوستی کو برقرار رکھنے کی خوبی پر منتخب کیا جائے گا۔
جیمز اینڈرسن جب گرین ٹاپ وکٹوں پر باؤلنگ نہیں کررہے ہوں تو وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش میں چائنامین باؤلنگ شروع کر دیں گے۔
آسٹریلیا
جدوجہد میں مصروف ہر مشہور کھلاڑی چھٹے نمبر پر بدستور کھیلتا رہے گا۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم، اسٹورٹ بنی کو شہریت دینے کی پیش کش کریں گے اور اگر انھیں کوئی مشکل پیش آئی تو رہائش کی فراہمی میں بھی معاونت کریں گے۔
بینی اس پیش کش کو اس لیے مسترد کردیں گے جس میں یہ شرط ہو کہ انھیں اپنی کنیت کو مارش سے تبدیل کرنا پڑے۔
ہاشم آملا کو مکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں زخم آئیں گے جس کے بعد گلین میکسویل کو ٹیسٹ ٹیم میں حیران کن طور پر بلا لیا جائے گا۔
وارنر سے جب پوچھا جائے گا کہ آپ نے مکا کیوں مارا تھا تو وہ کہیں گے کہ 'میں سمجھا تھا کہ یہ جعلی ہاشم آملا ہیں'۔
نیوزی لینڈ
برینڈن مک کولم کی ریٹائرمنٹ کے بعد کیوی کھلاڑی اس وقت کرکٹ کی دنیا کے بہترین لڑکوں کی فہرست سے نکل کر سراسر بدتمیز کہلائے جائیں گے جب وہ ہر میچ سے قبل ہاکا وار ڈانس پیش کریں گے۔
سری لنکا کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان آف اسپنر دھننجایا ڈی سلوا تقریب میں لاشعوری طورپر تقریب سے منہ پھیر لیں گے جب وہ گیٹوریڈ کی ایک بوتل پکڑنے کیلئے جھکیں گے۔
اپنی بددماغی کے باعث روڈ لیتھام ڈائیو لگا کر انہیں نیچے گرائیں گے جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے گی اور ان کا پورا سال برباد ہوجائے گا۔
روس ٹیلر انکشاف کریں گے کہ وہ اپنے پورے نام لوٹیرو روس پوٹوا لوٹ ٹیلر کی جانب واپس آرہے ہیں، وہ کرکٹ کے میڈیا سے درخواست کریں گے کہ انھیں مختصر نام ایل آر پی ایل ٹی سے پکارا جائے۔
ہرشا بھوگلے اس کو غلط سمجھتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں 'پی' اور 'ایل' کو غلط ترتیب سے پکاریں گے، اس گستاخی پر روڈ لیتھام انھیں نیچے گرائیں گے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے گی اور ان کے سال کا خاتمہ ہوجائے گا۔
جنوبی افریقہ
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ایک نیا متنازع'سفید کوٹہ سسٹم' کا اعلان کرے گا، جہاں پر ہر قومی ٹیم میں ایک سے زیادہ کھلاڑی ایسے نہ ہو 'جن کا رنگ یہاں تک کہ ان کے چمڑی کا رنگ ہلکے سے سیاہ مائل (میلانن) سے مشابہت رکھتا ہو'۔
فرحان بہارڈن کو لفظ میلانن کیلئے گوگل کی مدد لینا پڑے گی تاکہ وہ یہ جان سکیں گے لفظ 'میلانن' ان کے کیریئر میں کیا معنی رکھتا ہے۔
وہ دریافت کریں گے کہ ان کی جلد میں میلانن کی مقدار کے تعین کے بغیر ان کا کیریئر آگے نہیں بڑھ سکتا۔
ورنن فلینڈر کی 'ہر چیز کھانے کی' خصوصی ڈائٹ کا نتیجہ ان کی ٹیسٹ باؤلنگ کی اوسط اس سطح پر تک چلا جائے گا جو نوجوانی میں تھا لیکن ان کا کولیسٹرول 400 تک بڑھے گا۔
بنگلہ دیش
ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش اپنے نام کو واپس مشرقی پاکستان رکھنے کے لیے ووٹنگ کرے گا۔ مارکیٹنگ کے کتابچے میں چٹاگانگ کی تعریف یوں کی جائے گی کہ 'اگر آپ شدید دھند نظر انداز کرسکتے ہیں تو دورہ کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے محفوظ مقام ہے'۔
نام کی تبدیلی کے بعد پاکستانی فوج مداخلت کرتے ہوئے 'ہمارا حق ہونے کا دوبارہ دعویٰ کرے گی'۔ اس صورت حال کے اثرات کے نتیجے میں شکیب الحسن پاکستان کے عظیم ترین آل راؤنڈر کہلائیں گے۔
ویسٹ انڈیز
ڈی جے براوو اپنے واحد چمپیئن گیت کے سلسلے کا اگلا گانا ریلیز کریں گے جس کا سب کو عرصے سے شدت سے انتظار تھا اور اور ویسٹ انڈیز کی موجودہ ایک روزہ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس گانے کا نام 'نائنتھ'(نواں نمبر) ہو گا۔
جیسن ہولڈر، جنوبی افریقی کہلانے کے لیے اپنی بارباڈوس کی شہریت کو اس امید کے ساتھ ترک کر دیں گے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے یہی واحد راستہ ہے۔
سری لنکا اور زمبابوے
سری لنکا اور زمبابوے میں کوئی دلچسپ واقعات پیش ہی نہیں آتے تو پھر 2017 مختلف کسے ہو سکتا ہے؟