• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

گنج پن سے بچانے میں مددگار اسمارٹ برش

شائع January 8, 2017 اپ ڈیٹ January 11, 2018
— فوٹو بشکریہ دی ورج
— فوٹو بشکریہ دی ورج

ویسے تو یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اب بالوں کو سنوارنے کے لیے بنانے والا برش بھی اسمارٹ ہوگیا ہے جو آپ کو بتاتا ہے کہ بالوں کو کس طرح بنانا چاہئے۔

جی ہاں معروف کمپنی لورال نے ایسا اسمارٹ برش تیار کیا ہے جو لوگوں کو اپنے بالوں کو کمزور کرنے سے روکتا ہے۔

درحقیقت یہ برش بالوں کو بنانے کی عادات کو درست کرتا ہے, جس سے گنج پن کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے دوران پیش کیے جانے والے اس اسمارٹ برس میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ بھی موجود ہیں جو بالوں کی نگہداشت کے حوالے سے ڈیٹا اسمارٹ فون میں دکھاتے ہیں۔

اسے ہیئر کوچ کا نام دیا گیا ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو بال سنوارنے کے انداز کو دیکھ کر آپ کو بتاتا ہے کہ ایسا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں۔

اگر آپ سختی سے برش کرتے ہیں تو یہ وائبریشن کے ذریعے آپ کو اس سے روکنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ بال ٹوٹ رہے ہوں تو اس کا سنسر یہ ڈیٹا اسمارٹ فون میں منتقل کرتا ہے۔

یہاں تک کہ آپ جان سکتے ہیں کہ بالوں کو بنانے کے لیے آپ برش کتنے دباﺅ سے استعمال کرتے ہیں، خشک یا گیلے بال بنانے کے عادی ہیں وغیرہ وغیرہ۔

اس کے اندر دو ڈبل اے بیٹریز موجود ہیں جو کہ چھ ماہ تک کام کرتی ہیں جبکہ یہ برش نائیلون سے بنا ہے۔

اس کے اندر موجود ایپ آپ کے بالوں کی صحت کے بارے میں بھی بتاتی ہے اور کمپنی کے مطابق کچھ عرصے میں یہ آپ کے بالوں کے متعدد مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔

کیونکہ اس میں موجود ان مصنوعات کے بارے میں آگاہ کرتی ہے جو بالوں کے مسائل سے نجات کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

اور ہاں اس کی قیمت دو سو ڈالرز ہے جو کہ رواں سال کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024