• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہونڈا کی حیران کن موٹرسائیکل

شائع January 7, 2017 اپ ڈیٹ January 11, 2018
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

کسی موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں سیدھا رکھنا بہت آسان ہوتا ہے مگر جب آپ اسے کسی جگہ روکتے یا ہلکا کرتے ہیں تو اس کا توازن برقرار رکھنا چلانے والے کا کام ہوتا ہے جو مشکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

تو اس کا حل معروف کمپنی ہونڈا نے اپنی نئی موٹرسائیکل کی شکل میں پیش کیا ہے جو اپنا توازن خود برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہونڈا نے اس مقصد کے لیے نئی رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو موٹرسائیکل کو روکنے پر بھی اپنی جگہ کھڑی رکھنے میں مدد دیتی ہے یعنی اسٹینڈ کی ضرورت ہی نہیں۔

آسان الفاظ میں یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو۔

ہونڈا نے اس مقصد کے لیے الیکٹرونک اسٹیئر بائی وائر سسٹم موٹرسائیکل میں استعمال کیا ہے جو اس کی رفتار تین میل فی گھنٹہ سے کم ہونے پر حرکت میں آتا ہے اور اگلے پہیے کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے۔

یہ موٹرسائیکل پہیے کے اینگل کا ادراک کرکے اسے اپنی جگہ سے ہلنے نہیں دیتا اور وہ اپنی جگہ مستحکم رہتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو چلانے والوں کو تحفظ دینے کے ساتھ پارکنگ کی جگہ ڈھونڈنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس موٹرسائیکل کو کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا کیونکہ ہونڈا نے اس حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کی۔

تبصرے (2) بند ہیں

kaku Jan 07, 2017 02:17am
Ye Honda Pakistan me kab aa rahi he muje ye kharidna he. Paisay nahi he per sonch to sakta hu na.
ZAHID Jan 08, 2017 09:06am
@kaku good sochtay rehna chahiye Allah day ga

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024