• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

فرحان کی بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹ میں فتح

شائع January 6, 2017

عالمی نمبر 49 پاکستان کے اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب نے فرسٹ پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2017 کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو او کو شکست دے دی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں فرحان محبوب نے بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتر پوزیشن رکھنے والے عالمی نمبر 30 لیواو کو پہلے دو سیٹ میں 11-4 اور 11-4 سے زیر کیا۔

فرحان محبوب نے گزشتہ سال نومبر میں سرینا ہوٹل چیف آف ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ بھی اپنے نام کی تھی جو اسی کمپلیکس میں کھیلی گئی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلے دو سیٹ کے نتائج کے بعد خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن فرحان محبوب اپنی برتری برقرار رکھنے میں ناکام ہوئےاور تیسرا سیٹ 8-11 جبکہ چوتھے سیٹ میں 12-10 سے شکست ہوئی۔

فرحان محبوب نے آخری سیٹ میں واپسی کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 11-3 سے زیر کیا اور55 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا۔

صدر ممنون حسین اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنھوں نے فاتح اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

فرسٹ پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2017 کی اختتامی تقریب میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ائرچیف سہیل امان، اسکواش کے سابق عظیم کھلاڑی قمرزمان اور جہانگیر خان کے علاوہ فوجی و سول افسران سمیت اسکواش کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024