• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شیاؤمی کا آئی فون سے بھی پتلا ٹیلیویژن

شائع January 6, 2017 اپ ڈیٹ January 11, 2018
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چینی کمپنی شیاﺅمی نے پہلے دنیا کو اپنے اسمارٹ فونز سے حیران کیا اور اب اس پھر ایک ٹیلیویژن کے ذریعے سب کو دنگ کردیا ہے جو کہ ایج ٹو ایج اسکرین کے ساتھ ساتھ ایک آئی فون سے بھی پتلا ہے۔

یہ منفرد ٹیلیویژن لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کرایا گیا۔

یہ ٹی وی اتنا پتلا ہے کہ کمپنی کے مطابق یہ اس کے مقابلے میں اسمارٹ فون می مکس اور آئی فون کی موٹائی بھی زیادہ ہے۔

یہ ٹی وی 4.9 ملی میٹر چوڑا ہے اور ایج ٹو ایج اسکرین یا یوں کہہ لیں کہ اس کے چاروں جانب بس اسکرین ہی ہے۔

اس ٹی وی میں شیاﺅمی کا اپنا آپریٹنگ سسٹم پیچ وال موجود ہے جس میں اینڈرائیڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹی وی موڈیولر بھی ہے اور اس کے اجزا جیسے ڈسپلے، مدر بورڈ اور ساﺅنڈ سسٹم آسانی سے نکال کر اپ گریڈ کیے جاسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس ٹی وی میں ہوم تھیٹر سسٹم موجود ہے جس کے ساتھ ڈولبی ایٹموس ساﺅنڈ ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو کہ آواز کو تھری ڈی ٹچ دیتی ہے۔

تاہم یہ ٹی وی خریدنا سستا نہیں ہوگا کیونکہ اس کے 65 انچ کے ماڈل کی قیمت 2 ہزار ڈالرز کے لگ بھگ ہوگی، جبکہ یہ 49 اور 55 انچ کے ماڈلز میں بھی دستیاب ہوگا جو نسبتاً سستے ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیلیویژن رواں برس کسی وقت سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024