• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

باکسر محمدوسیم کی آرمی چیف سے ملاقات

شائع January 6, 2017
جنرل قمر باوجوہ نے وسیم کی کامیابیوں کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر
جنرل قمر باوجوہ نے وسیم کی کامیابیوں کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان ان کے نقش قدم پر چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) سلور فلائٹ ویٹ چمپیئن محمد وسیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی۔

جنرل قمرباوجوہ نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر سے ملاقات کے دوران 'وسیم کی غیرمعمولی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے بھرپور امید ظاہر کی کہ پاکستانی نوجوان ان کی پیروی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے'۔

جنرل قمر باوجوہ نے وسیم کی کامیابیوں کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر
جنرل قمر باوجوہ نے وسیم کی کامیابیوں کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر

مزید پڑھیے:'پاکستان کیلئے ورلڈ چیمپیئن باکسر بننا چاہتا ہوں'

محمد وسیم نے نومبر 2016 میں فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

پاکستانی باکسراب تک پانچ پروفیشنل فائٹ میں حصہ لے چکے ہیں جہاں وہ ناقابل شکست ہیں۔

ڈان نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے وسیم نے کہا تھا کہ وہ اب مزید بڑے باکسرز کو چیلنج کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باکسر وسیم کے لیے حکومت کی جانب سے 3 کروڑ جاری

واضح رہے کہ محمد وسیم نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کی مالی معاونت نہ کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ باکسنگ میں کافی زیادہ رقم اور کمپنیوں کا مالی تعاون درکار ہوتا ہے اور اس وقت انھیں کورین اسپانسرز کی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: محمد وسیم کو پشاور زلمی کا سفیر بنانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ مقابلے میں مالی طورپر کافی پریشان تھے کیونکہ کوریا کی کمپنیوں نے بھی ان سے تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔

تاہم پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے وسیم کو اپنی ٹیم کا سفیر مقرر کرتے ہوئے اگلے مقابلوں میں مالی معاونت کی یقین دہانی کرادی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان نے بھی ان کے مقابلوں، کوچ اور دیگر مد میں اخراجات کے لیے 3 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024