• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تین کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون متعارف

شائع January 6, 2017 اپ ڈیٹ January 11, 2018
— فوٹو بشکریہ اے ایس یو ایس
— فوٹو بشکریہ اے ایس یو ایس

ایپل اور دیگر کمپنیاں تو دو کیمروں والے اسمارٹ فونز بنانے میں مصروف ہیں مگر ایک کمپنی اے ایس یو ایس تو اس سے بھی ایک قدم آگے چلی گئی اور تین سنسرز والی ڈیوائس متعارف کرادی۔

اس کمپنی کے نئے اسمارٹ فون زین فون اے آر میں ایک روایتی 23 میگا پکسل سنسر ہے جس کے ساتھ موشن ٹریکنگ اور ڈیپتھ سنسنگ کیمرے بھی موجود ہیں۔

یہ تینوں سنسر مل کر 23 ، 23 میگا پکسلز کی تصاویر لیتے ہیں اور ایک تصویر کو 92 میگا پکسل کی 'سپر ریزولوشن' فوٹو میں بدل سکتے ہیں، جیسا کمپنی نے دعویٰ کیا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں گوگل ٹینگو تھری ڈی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین ورچوئل اور augmented رئیلٹی کا تجربہ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ نیا اسمارٹ فون لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کرایا گیا جس میں گوگل کا ڈے ڈریم ورچوئل رئیلٹی سسٹم بھی موجود ہے۔

یہ فون 5.7 انچ اسکرین کے ساتھ ہے، جبکہ کوالکوم سنیپ ڈراگون 821 ڈراگون اور پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 8 جی بی ریم دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کے بقول اس میں ٹرائی کم سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو تینوں کیمروں کی تصویر کا حجم بڑھنے نہیں دیتا جبکہ بہتر ساﺅنڈ کے لیے میگنیٹ اسپیکر بھی دیئے گئے ہیں۔

یہ ڈیوائس گوگل کے پراجیکٹ ٹینگو کا حصہ ہے جس میں اس پراجیکٹ کی متعدد ایپس کو بھی حصہ بنایا جائے گا۔

اس وقت اس پراجیکٹ کے تحت لیناوو کا فیب ٹو فون ہی دستیاب ہے جو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا۔

زین فون اے آر رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس کی قیمت ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024