• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی پیڈ پرو کے مقابلے میں سام سنگ کا نیا کمپیوٹر متعارف

شائع January 5, 2017 اپ ڈیٹ January 11, 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

گوگل نے سام سنگ کے ساتھ مل کر ایپل کے آئی پیڈ پرو اور مائیکروسافٹ کے سرفیس پرو کا جواب کروم بک پلس اور پرو کی شکل میں متعارف کرادیا ہے۔

سام سنگ کا یہ نیا کمپیوٹر 2 ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے کروم بک پلس اور کروم بک پرو، جس میں گوگل کے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا اور اینڈرائیڈ ایپس اس کا حصہ ہیں۔

یہ پہلا کروم بک کمپیوٹر ہے جو اسٹائلوس اور آن اسکرین انکنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

جیسا اوپر بتایا گیا ہے کہ 12.3 انچ اسکرین کی ڈیوائس کے لیے گوگل اور سام سنگ نے شراکت داری کی ہے جس کا مقصد ایپل اور مائیکروسافٹ کی ڈیوائسز کا مقابلہ کرنا ہے۔

کروم بک پلس اور پرو میں 2400x1600 پکسل ایل ای ڈی ڈسپلے، چار جی بی ریم، دو یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس، 4k ویڈیو سپورٹ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اس کا وزن محض ڈھائی پونڈ ہے اور موٹائی بند ہونے پر آدھے انچ سے کچھ زیادہ ہوتی ہے۔

اس ڈیوائس کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جیسا کہ مارکیٹ میں دستیاب ونڈوز لیپ ٹاپس ہوتے ہیں۔

کروم بک پلس اور پرو میں واحد فرق ان کے اندر موجود پراسیسر کا ہے، جیسے پلس میں اے آر ایم چپ پراسیسر ہے جبکہ پرو میں انٹیل کور ایم تھری پراسیسر کو استعمال کیا گیا ہے۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کمپیوٹرز فل چارج ہونے پر 8 گھنٹے تک کام کرسکتے ہیں۔

اس ڈیوائس کی انفرادیت اس کا اسٹائلوس پین ہے جسے اسکرین پر لکھنے، اسکرین شاٹ لینے یا چیزوں کو نمایاں کرنے کے لیے لیزر پوائنٹر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کروم بک پلس فروری میں 449 ڈالرز کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ کروم بک پرو رواں سال کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024