• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹویوٹا کی نئی ہائیبرڈ گاڑی پاکستان میں

شائع January 5, 2017
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا نے اپنی نئی ہائیبرڈ گاڑی پریوز کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں پیش کی جانے والی اس گاڑی کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ستمبر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ سال جنوری اور فروری میں امریکا سمیت یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا اور لگ بھگ ایک سال بعد اسے پاکستان میں گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا۔

اس گاڑی میں کمپنی نے ڈیزائن، ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بہتر ڈرائیونگ ڈائنامکس اور ٹویوٹا سیفٹی سنس ٹیکنالوجی پر توجہ دی ہے۔

اس کا ڈیزائن 2015 کی پریوز جیسا ہی ہے تاہم اس میں 1.8 گیسولین انجن اور طاقتور الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جو کہ ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اخراج کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس کا انجن خودکار طور پر رفتار کم یا تیز کرسکتا ہے یعنی زیادہ ٹریفک کے دوران رفتار کم ہوجاتی ہے۔

اس میں ڈرائیو موڈ سوئچ کرنے کا فیچر بھی دیا گیا ہے اور تین موڈ نارمل، ایکو اور پاور اینڈ ای وی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

ای وی موڈ پر گاڑی کو صرف بجلی کے ذریعے بھی کچھ دیر تک چلایا جاسکتا ہے جس کے لیے الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جبکہ یہ ہر طرح کے حالات میں فی گیلن اوسطاً 52 میل تک سفر کرسکتی ہے۔

کمپنی نے اس میں لوگوں کے تحفظ پر بھی توجہ دی ہے اور کریش سیفٹی پیٹرن ڈیزائن کیا ہے جو حادثے کے وقت مسافروں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

ائیر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ اور دیگر سسٹمز کے ذریعے بھی حادثے سے بچنے کی کوشش کی جاسکتی ہے جبکہ ایل ای ڈی ہیڈلائٹ کے ساتھ ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ وہیل اور ٹچ اسکرین آڈیو سسٹم سمیت متعدد فیچرز دیئے گئے ہیں جن میں ملٹی انفارمیشن ڈسپلے قابل ذکر ہے جسے اسمارٹ فونز سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔

اس کی قیمت کمپنی نے 44 لاکھ 99 ہزار رکھی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jan 05, 2017 08:41pm
السلام علیکم: فی گیلن اوسطاً 52 میل تک سفر کا مطلب ہے، تقریباً 4 لیٹر میں85 کلومیٹر کا سفر۔ خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024