• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'پاک بحریہ جدید جنگی جہازوں کے حصول کیلئے کوشاں'

شائع January 4, 2017
ایڈمرل ذکاء اللہ بہترین ایوی ایشن اسکواڈرن کی ٹرافی 333 اسکواڈرن کے کمانڈنگ افسر کو دے رہے ہیں — فوٹو / نیوی پی آر
ایڈمرل ذکاء اللہ بہترین ایوی ایشن اسکواڈرن کی ٹرافی 333 اسکواڈرن کے کمانڈنگ افسر کو دے رہے ہیں — فوٹو / نیوی پی آر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی جدید جنگی بحری جہازوں کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

پی این ڈاکیارڈ کراچی میں پاکستان نیوی فلیٹ کے استعداد کے حوالے سے منعقدہ سالانہ مقابلوں اور ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا ’ضرب‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ جدید ہتھیار اپنی جگہ لیکن سخت ٹریننگ اور کبھی نہ تھکنے والی جدوجہد وہ ہتھیار ہیں جو ہمیں دشمن پر برتری دلاسکتے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باصلاحیت اور مضبوط بحریہ پاکستان کے بحری مفادات کے تحظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی بحری سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس 88 کے قیام کو بھی سراہا۔

نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے اپنے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتی رہے گی۔

اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے سال 2016 کے دوران نیوی فلیٹ کی آپریشنل کامیابیوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 41 افراد کو بچالیا

انہوں نے بتایا کہ پاک بحریہ نے بڑی بحری مشقوں کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ساتھ متعدد کثیر الملکی ،دو طرفہ مشقوں اور آپریشنل تعیناتیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے 2016 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

پی این ایس سلطان, پی این ایس اصلت، پی این ایس نصر، پی این ایس مددگار، پی این ایس محافظ، پی این ایس عظمت، پی این ایس ضرار، پی این آبدوز خالد، 333 ایوی ایشن ایس کیو این، ری بلڈ ڈپو گروپ اور سروے ویسل بحر پائمہ نے اپنے اپنے متعلقہ اسکواڈرن کے لیے ایوارڈز حاصل کیے۔

نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایوارڈ حاصل کرنے والے افسران کا گروپ فوٹو — نیوی پی آر
نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایوارڈ حاصل کرنے والے افسران کا گروپ فوٹو — نیوی پی آر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024