• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سید نور کی رومانوی فلم: شہروز اور سارش کاسٹ

شائع January 3, 2017
دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے — فوٹو/ فائل
دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے — فوٹو/ فائل

پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور اپنی فلم 'چین آئے نہ' کے ساتھ واپس آ رہے ہیں جبکہ اس فلم کے لیے انہوں نے نئے ٹیلنٹ کا انتخاب کیا ہے۔

معروف ہدایت کار نے مِس پاکستان یو ایس اے 2015 سارش خان اور پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کو اپنی فلم میں مرکزی کرداروں کے لیے کاسٹ کیا، اس فلم میں کئی اور معروف اداکار شامل ہیں، جن میں عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، مصطفیٰ قریشی اور ندیم بیگ شامل ہیں۔

معروف اداکار وحید مراد کے بیٹے عادل مراد بھی اس فلم میں شامل ہوں گے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 'یہ فلم ایک رومانوی کہانی ہے، جس میں 7 سے 8 گانے شامل ہوں گے، تو ظاہر ہے یہ کافی رومانوی ہی ہوگی'۔

مرکزی اداکاروں کا کہنا تھا کہ وہ لوگ سید نور جیسے معروف ہدایت کار کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں کام کرنے کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔

سارش کا کہنا تھا کہ سید نور کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں بےحد پرجوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہونا ہی تھا، سید نور اور میری فیملی ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں، انہیں حال ہی میں پتہ چلا کہ میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بن رہی ہوں، اور ہم دونوں نے ہی ایک ساتھ کام کرنے کا سوچا، اس فلم کی کہانی پڑھنے کے بعد میں نے فوری رضامندی ظاہر کی'۔

شہروز سبزواری بھی طویل عرصے سے سید نور کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'نور صاحب اور میں ایک دوسرے سے 5 سال سے رابطے میں ہیں، میں ہمیشہ ہی ضد کرتا تھا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنا ہے کیوں کہ وہ ایک مکمل فلم ساز ہیں، میں نے دو سے تین اسکرپٹس پڑھے لیکن مجھے کچھ خاص پسند نہیں آئے، پھر مجھے نور صاحب نے کال کی اور کہا کہ انہوں نے کچھ ایسا لکھا ہے جو میرے لیے مناسب ہے، اور میں نے بغیر کچھ سوچے فوری حامی دے دی'۔

تاہم شہروز اس کے باوجود فلم کے حوالے سے کافی نروس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم اگلے ہفتے سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کررہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ امیدیں بہت زیادہ ہوں گی، کیوں کہ یہ سید نور کی فلم ہے اور طویل عرصے بعد کوئی رومانوی فلم بننے جارہی ہے، اور اس میں نئے لوگ شامل ہیں، تو مجھے تھوڑا ڈر لگ رہا ہے'۔

جبکہ سارش کا کہنا تھا کہ 'میں تو بےحد خوش ہوں کہ انہوں نے تمام اداکاراوں میں میرا انتخاب کیا، اور میں ان کی امیدیں پر پورا اترنے کی ہر کوشش کروں گی، اب تو صحیح میں چین آئے نہ'۔

فلم 'چین آئے نہ' کی ریلیز عید پر متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024