• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یاسرہ رضوی کی شادی: حق مہر اور عمر کے فرق پر تنقید

شائع January 3, 2017 اپ ڈیٹ January 10, 2020
فوٹو بشکریہ — عبدالہادی فیس بک
فوٹو بشکریہ — عبدالہادی فیس بک

پاکستان کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی کو آپ نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا ہوگا، انہوں نے حال ہی میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، تاہم اس خوشی کے موقع پر بھی کئی افراد نے انھیں اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

34 سالہ اداکارہ یاسرہ رضوی کی شادی نئے ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی سے ہوئی، جو اداکارہ سے عمر میں تقریباً 10 سال چھوٹے ہیں، ایسے معاشرے میں جہاں بڑی عمر کی خاتون اور چھوٹی عمر کے لڑکے کی شادی پر شدید تنقید کی جاتی اور مذاق اڑایا جاتا ہے، وہیں یاسرہ رضوی نے ایک نئی مثال قائم کر ڈالی۔

اس کے علاوہ اداکارہ کے حق مہر پر بھی کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر سے حق مہر میں پیسوں کے بجائے فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا۔

جہاں کئی افراد نے یاسرہ رضوی کے اس اقدام پر انہیں سراہا، وہیں ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں، جنہوں نے ان پر تنقید کرنا شروع کردی۔

جب یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر عبدالہادی کے ساتھ فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان پر نعمان قریشی نامی ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا 'شرم نہیں آئی بچے سے شادی کرتے ہوئے'۔

اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ان تمام افراد کو کرارا جواب دے ڈالا جو ان کی عمر کے فرق اور حق مہر پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

یاسرہ رضوی کا اس ویڈیو میں کہنا تھا 'میں ایک ایسی انسان ہوں، جسے چند لوگ جانتے ہیں یا چند مجھ سے متاثر ہیں، تو اگر میں نے ایسی مثال قائم کرنا چاہی کہ میں نے کم خرچ میں شادی کی اور نمازِ فجر کو اپنا حق مہر رکھا تو میری عقل حیران ہے کہ یہ نہ تو کسی کا مسئلہ ہے اور اس پر بھی تنقید تو کیا ہم لوگ صرف اور صرف تنقید کرنا جانتے ہیں؟'

یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 'داغ'، 'من کے موتی' اور 'مجازی خدا' وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کامیاب پاکستانی فلم 'منٹو' میں بھی کام کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jan 03, 2017 11:38pm
یہ مکمل زاتی معاملہ ھے کسی کو اعتراض تنقید کا حق نہیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024