• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

علیم ڈار نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع January 2, 2017 اپ ڈیٹ January 3, 2017
امپائر علیم ڈار نے لگاتار تین سال بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا— فائل فوٹو: اے پی
امپائر علیم ڈار نے لگاتار تین سال بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 332 میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پیر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں امپائرنگ کرکے علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

2000 میں امپائرنگ کیریئر کا عالمی سطح پر آغاز کرنے والے علیم اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، وہ اس کے علاوہ 73 میچوں میں ٹی وی امپائر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا جنہوں نے مجموعی طور پر 331 میچوں میں امپائرنگ کی۔

یاد رہے کہ علیم ڈار 2009، 2010 اور 2011 میں لگاتار تین سال بہترین امپائر کا آئی سی سی کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

علیم ڈار نے ریکارڈ بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ بی کے ساتھ ساتھ شائقین اور فیملی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024