• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 زخمی

شائع January 2, 2017

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شر پسندوں نے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک، 7 زخمی

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سڑک کنارے بم دھماکے میں 14 افراد زخمی

یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024