• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'رئیس' کیلئے ماہرہ خان کا پہلا پوسٹر

شائع January 2, 2017
فلم 'رئیس' شاہ رخ اور ماہرہ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 'رئیس' شاہ رخ اور ماہرہ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم 'رئیس' کے مداحوں کے لیے اداکارہ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا، جس میں شاہ رخ کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہایت دلچسپ نظر آئی۔

اس سے قبل 'رئیس' کے کئی پوسٹرز ریلیز کیے گئے، جن میں شاہ رخ خان تنہا موجود تھے جبکہ حال ہی میں ایک پوسٹر میں سنی لیون اور شاہ رخ خان کو پیش کیا گیا، تاہم ماہرہ خان کا اب تک کوئی پوسٹر سامنے نہیں آیا تھا۔

بولی وڈ کنگ شاہ رخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے ساتھ اپنا پوسٹر ریلیز کیا۔

ساتھ ہی شاہ رخ نے لکھا، 'تو شمع ہے تو یاد رکھنا، میں بھی ہوں پروانہ'۔

اس جملے سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے فلم میں ماہرہ اور شاہ رخ پر ان جملوں کے ساتھ کوئی گانا فلمایا گیا ہو۔

اس پوسٹر کے علاوہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنا ایک اور پوسٹر بھی ریلیز کیا۔

واضح رہے کہ فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینسٹر، ماہرہ خان ان کی اہلیہ، اور اداکار نوازالدین صدیقی پولیس اہلکار کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم میں سنی لیون بھی ایک آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔

'رئیس' رواں ماہ 25 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024