• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آرمی چیف کے لیے نشانِ امتیاز ملٹری

شائع December 31, 2016

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نشانِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اعزازات دینے کی تقریب اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد صدر ممنون حسین نے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باوجوہ کو نشانِ امتیاز ملٹری نے نوازا۔

یاد رہے کہ 26 نومبر کو صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ

—فوٹو بشکریہ: ریڈیو پاکستان
—فوٹو بشکریہ: ریڈیو پاکستان

قمر جاوید باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔

جنرل قمر باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف مقرر

وہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کرچکے ہیں۔

انہوں نے 10 ویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی بطور جی ایس او خدمات بھی انجام دی ہیں۔

جنرل زبیر حیات

—فوٹو بشکریہ: ریڈیو پاکستان
—فوٹو بشکریہ: ریڈیو پاکستان

جنرل زبیر محمود حیات مسلح افواج کے بطور سی جے سی ایس سی17ویں سربراہ ہیں۔

جنرل زبیر حیات کا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے ہے اور وہ حاضر سروس چیف آف جنرل اسٹاف ہیں، تھری اسٹار جنرل کی حیثیت سے ماضی میں وہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں جو کہ این سی اے کا سیکریٹریٹ ہے۔

جنرل زبیر نے 24 اکتوبر 1980 میں آرٹلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ فورٹ سل اوکلوہوما (امریکا)، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کیمبرلے (برطانیہ) اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل زبیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمان سنبھال لی

جنرل زبیر سیکنڈ جنریشن آفیسر ہیں، ان کے والد بھی پاک فوج سے میجر جنرل کے عہدے پر ریٹائرہوئے تھے جبکہ ان کے دو بھائی بھی جنرل ہیں، ان میں سے ایک پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات اور دوسرے انٹر سروس انٹیلی جنس کے ڈی جی اینالسز میجر جنرل احمد محمود حیات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024