• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سرینا ولیمز نے جیون ساتھی چن لیا

شائع December 30, 2016 اپ ڈیٹ December 31, 2016
سرینا ولیمز نے 2016 میں مشکلات کے باوجود اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
سرینا ولیمز نے 2016 میں مشکلات کے باوجود اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز طویل عرصے سے ٹینس کی دنیا میں حکمرانی کررہی ہیں تاہم اب انھیں خوابوں کا شہزادہ مل گیا ہے اور وہ شادی کرنے جارہی ہیں جس کے لیے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن نے بھی انھیں مبارک باد دی ہے۔

سرینا ولیمز کی اپنے منگیتر الیکس اوہانیان سے پہلی ملاقات 2015 کے اواخر میں روم میں ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ رشتے میں بدل گئی۔

سرینا ولیمز نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اس حوالے سے خوشی کا اظہار کیا جس کے جواب میں اوہانیان نے کہا کہ 'آپ نے مجھے دنیا کا خوش ترین انسان بنا دیا'۔

دوسری جانب ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن نے ٹویٹر پر سرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان کو رشتے میں جڑنے پر مبارک باد دی۔

الیکس اوہانیان نے ریڈٹ نامی ایک ویب سائٹ بنائی تھی جہاں پر وہ اب چیف ایگزیکٹیو کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

سرینا ولیمز 2002 میں پہلی مرتبہ خواتین کی ٹینس درجہ بندی میں نمبر ایک بن گئی تھیں جس کے بعد انھوں نے مسلسل کامیابیاں سمیٹیں اور رواں سال بھی انجریز کے باوجود اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024